Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 29, 2019

آل انڈیا اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام کشن گنج میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف زبردست احتجاجی ریلی۔۔۔۔۔اسدالدین اویسی نے کیا خطاب۔

کشن گنج ...بہار/صداٸے وقت /ذراٸع /٢٩ دسمبر ٢٠١٩۔
==============================
:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام اتوار کو یہاں لاکھوں افراد شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے سیاہ قانون کو واپس لینے کا زوردار مطالبہ کیا۔اس احتجاجی مظاہرے میں کشن گنج کے علاوہ کٹیہار، ارریہ، پورنیہ، سمستی پور، بھاگلپور، بیگوسرائے اور ریاست کے دوسرے حصوں سےآئے ہوئے لوگوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر روئی دھانسہ میدان میں لاکھوں لاکھ کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون ملک کے آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ایثار اور قربانی کا وقت ہے۔ ہمیں بہت کچھ قربان کرکے بھی آئین کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں ہے بلکہ آئین کو بچانے کا ہے۔ ہم وزیراعظم نریندر مودی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے جناح سے ہاتھ نہیں ملایا، ہم الگ رہے، ہمیں کسی سے ڈر نہیں لگتا۔ 
ہم نے ریلی میں ترنگا جھنڈا کسی کے خوف سے نہیں لگایا بلکہ اس لئے لگایا کہ ہم اس کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔ مسٹر اویسی نے کہا کہ مسلمانوں نے جناح کو ٹھکرا کر اس ملک میں رہنا پسند کیا۔ ان سے اتنی نفرت کیوں ہے۔اس مظاہرے اور جلسے میں  ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی کو بھی شرکت کرنی تھی لیکن وہ نہیں آئے۔دلت تنظیموں کے اراکین نیلے جھنڈےا ور جئے بھیم لکھی تختیاں لے کر مظاہرے اور جلسے میں پہنچے۔ڈائس پر ملازمت سے استعفیٰ دینے والے پر آئی اے ایس آفیسر عبدالرحمان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے این سی آر ،شہریت ترقانون اور این پی آر کی مخالفت میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ 1917ء میں چمپارن کی تحریک سے انگریزوں کے خلاف لڑائی شروع کی گئی تھی۔ 
مسلمانوں نے جناح کی تجویز کو ٹھکرا کر ہندوستان میں رہنا پسند کیا۔انہوں نے کہا کہ 120کروڑ عوام کا یہ ملک ہے۔ شہریت قانون لاکر ملک کے عوام کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت نے جو قانون بنایا ہے وہ آئین کے خلاف ہے۔ اس سے قبل مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر مسٹر اخترالایمان نے زور دے کر کہا کہ ہم مطالبات تسلیم کئے جانے تک اس قانون کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔ کشن گنج کے عوام کے ساتھ ہی پورے ملک کے عوام نے اس کا عزم کر رکھا ہے۔ جلسے سے ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی قمر الہدیٰ، رہنما سید مظہر الحسن، اظہار آصفی، بھی آرمی کے ریاستی صدر منوج کمار بھارتی نے بھی خطاب کیا۔