Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 28, 2019

ڈاکٹر اے یو اعظمی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام حسب سابقہ غربإ میں کمبل کی تقسیم۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
==============================
سابق ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر اے یو اعظمی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی شاہی اٹالہ مسجد کے پیچھے کیمپ لگا کر سینکڑوں غرباء اور ضرورت مندوں میں لحاف تقسیم کیا گیا۔ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ اور سپرنٹنڈنٹ پولیس اشوک کمار سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کر اپنے ہاتھوں سے لحاف تقسیم کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سرد کے اس موسم میں آج بھی بہت سے ایسے کنبہ ہیں جو اپنے لئے مناسب انتظام کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ایسے لوگوں کا انتخاب کر ان کی مدد کرنا مذہبی،اخلاقی زمہ داری ہے اور سبھی شہریوں کو غریبوں کی مدد کرنے کیلئے آگے آنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی غریبوں کیلئے 8ہزار کمبل کا انتظام کیا گیا ہے۔انھوں نے تمام خود مختار،سماجی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ذاتی اخراج سے غریبوں کی مدد کیلئے آگے ہوتے ہوئے سبھی ممکنہ مقام پر لحاف،کمبل تقسیم کے ساتھ الاؤ جلوانے میں حمایت کریں۔ممبر اسمبلی شاہ گنج شیلندر یادو للئی نے کہا کہ غریبوں کی خدمت کرنے سے اندر سے خوشی ملتی ہے۔غریبوں سے محبت کرنا اور ان کی مدد کرنا ثواب تو ہے ہی،سبھی شہریوں کا اخلاقی فرض بھی ہے۔انھوں نے لوگوں سے ایسے کاموں میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ٹرسٹ کے صدر کمال اعظمی نے بتایا کہ لحاف تقسیم پروگرام گزشتہ 10سالوں سے کیا جا رہا ہے جس کے تحت ہر سال ایک ہزار لحاف تقسیم کیا جاتا ہے۔اس موقع پر رام جانکی مندر کے مہنت رام پریت مشرا،سریش چندر پانڈے،مرکزی سیرت کمیٹی کے صدرارشد قریشی،سابق صدر حسام الدین شاہ،ستیندر بہادر سنگھ،سردار حسین ببلو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آخر میں کمال اعظمی نے آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔