Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 4, 2020

اگرخواہش ہے تمھاری سرزمین میدان جنگ کا نقشہ پیش کرے تو آگے بڑھو، جنرل حسین سلامی کی دھمکی۔۔0

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے جنگ مسلط کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی محدود جارحیت محدود نہیں رہے گی۔
حملے کی صورت میں حملہ آور کی سرزمین کو تنازع کا اصل میدان جنگ بنا دیں گے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /ایجینسیاں۔
============================
العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کمانڈر نےکہا کہ 'اگر کوئی ملک یہ خواہش رکھتا ہے کہ اس کی سرزمین میدان جنگ کا نقشہ پیش کرے تو وہ آگے بڑھے، ہم کسی جنگ کو تہران کے علاقے تک آنے کی اجازت نہیں دیں گے'۔
پریس کانفرنس میں بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے کسی ملک کا نام لیئے بغیر کہا کہ 'کوئی بھی محدود جارحیت محدود نہیں رہے گی  ہم سزا دیں گے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک سامنے والا مکمل طور پر تباہ نہیں ہوجاتا'۔
ساتھ ہی انہوں نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرونز کو مار گرانے کا عمل جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا۔ دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن نے امریکی حملے میں قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد تہران سے 'متوازن جواب' دینے کا کہا ہے۔
تہران اور واشنگٹن کے درمیان گزشتہ 4 دہائیوں سے سفارتی تعلقات معطل ہیں۔ خیال رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں میجر جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوگئے تھے۔
بعدازاں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ان کے نائب اسمٰعیل قاآنی کو پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا سربراہ مقرر کردیا تھا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے قاسم سلیمانی کو مزاحمت کا عالمی چہرہ قرار دیا اور ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔