Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 30, 2020

دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباکے احتجاجی مارچ پرایک شخص نے کی فائرنگ، 1طالب علم زخمی.

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک طالب علم کو جمعرات کے روز ایک نامعلوم شخص نے گولی مار دی اور ہوئی فائر نگ کی.

دہلی: /صداٸے وقت / ذراٸع /٣٠ جنوری ٢٠٢٠
==============================
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک طالب علم کو جمعرات کے روز ایک نامعلوم شخص نے گولی مار دی اور ہوئی فائر نگ کی ۔جب کہ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون اور شہریوں کے قومی رجسٹر کے خلاف مظاہرے کیے جارہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔فائر نگ کرنے والے نے چیخ چیخ کر کہا ، "کون آزادی چاہتا ہے ، آؤ میں تمہیں گولی مار دوں گا اور پھر مظاہرین پر فائرنگ کردی ،اس واقعہ کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے برہمی کا اظہار کیا۔  طلبہ نے اس واقعہ کے لیے پولیس کو ذمہ دار ٹہرایاہے۔
دہلی پولیس بے فائرنگ کرنے والے حملہ آور شخص کی شناخت کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ وہیں زخمی طالب علم شاداب عالم کو اس کے بازو میں گولی لگی تھی اور اسے جامعہ نگر کے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔یہ واقعہ اسپتال کے قریب اس وقت پیش آیا جب طلباء کی جانب سے احتجاجی مارچ نکالا جارہا تھا۔ طلباء نے بتایا کہ حملہ آور نے پرامن احتجاج کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی اور سی اے اے مخالف مظاہرین کو دھمکی دی۔