Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 30, 2020

فرید الحق میموریل ڈگری کالج و جے سی آٸی سنسکار کے اشتراک سے ”باپو بازار“ کا انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔/٣٠ جنوری ٢٠٢٠
==========================
بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم شہادت کے موقع پر جے سی آئی سنسکار اور فرید الحق میموریل ڈگری کالج صبرحد کے زیر اہتمام کالج احاتے میں باپو بازار کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی پورانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راجارام یادو نے فیتہ کاٹ کر باپو بازار کا افتتاح کیا۔
این ایس ایس کے پرچم کشائی کے بعد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر راجارام نے کہا کہ جے سی آئی شاہ گنج اور این ایس ایس کا مشن ایک جیسا ہے۔ یہ انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ باپو بازار کی کامیاب پروگرام تنظیم کی مہینوں کی کاوشوں کو بتا رہی ہے۔بابو بازار کے زریعہ غریبوں کی خدمت کرنا بابائے قوم کے مشن کو پوراکرنے کے مساوی ہے۔این ایس ایس کے ضلع کوآرڈنیٹر راکیش یادو نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس نے غریبوں کی تکلیف پڑھی ہے اس نے وید پڑھا ہے۔ غریب بے سہارا لوگوں کی خدمت خدا کی عبادت ہے۔باپو بازار میں سینٹ زاویر کے ڈائریکٹر ہمانشو جھا نے کہا کہ کالج  کے طلباء نے کپڑوں کی منڈی لگا کر غریبوں کی جو خدمت کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ اس موقع پرپرانے کپڑوں، جوتے، چپل، کھلونے، چادریں، کمبل اور سبزیوں کے اسٹال کو عظیم شخصیات کے نام سے لگایا گیا جس میں دیہی ضرورت مندوں نے بڑی تعداد پہنچ کر خریداری کی۔

 پروگرام کی نظامت سر سید انٹر کالج کے پرنسپل محمد شاہد نعیم نے کیا۔اس موقع پر پروگرام کنوینر نیرج سنگھ،پوروانچل یونیورسٹی کے رجسٹرار سجیت کمار جیسوال،اخلاق خان،عرفان خان،عبداللہ ایڈوکیٹ،ڈاکٹر اتل یادو،شاہد انصاری،جتیندر کمار،محمد ثاقب،طارق سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔