Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 15, 2020

چار گھنٹے برف میں چل کر 100 جوانوں نے حاملہ خاتون شمیمہ کو پہنچایا اسپتال، وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا ویڈیو۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /١٥ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
۔ ہندوستانی فوج آج اپنا 72 واں ’ آرمی ڈے‘ منا رہی ہے۔ آرمی ڈے کے اس موقع پر ہر کوئی ملک کی حفاظت میں تعینات فوجیوں پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ اسی درمیان جموں وکشمیر سے ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جسے دیکھنے کے بعد آپ کو فوج کے جوانوں پر فخر محسوس ہو گا۔ اس تصویر کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کی حفاظت میں تعینات جوان صرف دشمنوں پر حملہ کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ عام لوگوں کی مدد کے لئے بھی ہر پل تیار رہتے ہیں.اس سلسلے میں ایک ویڈیو واٸرل ہوا ہے۔ اس  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوج کے 100 جوانوں نے کیسے چار گھنٹے تک برف میں پیدل چل کر شمیمہ نامی ایک حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایا۔جہاں پر خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا اور دونوں کی جان بچ گٸی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس ویڈیو کو ٹویٹ کیا اور فوج کے جوانوں کو سلام کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اسی کے ساتھ شمیمہ اور ان کے بچے کی اچھی صحت کے تئیں اپنی نیک خواہشات ظاہر کیں۔