Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 25, 2020

ارون جیٹلی، سشماسوراج اور جارج فرنانڈس کو پدم وبھوشن، مجموعی طورپر141کو پدم ایوارڈ۔۔۔۔تین مسلم شخصیات بھی شامل۔

سوشلسٹ لیڈر جاج فرنانڈیس، سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی اور سشما سوراج (تینوں بعد ازمرگ) اور مکہ باز ایم سی میری کوم سمیت مختلف شعبوں کی 7 ہستیوں کو اس برس پدم وبھوشن سے نوازا جائےگا۔ مختلف شعبوں کی7 ہستیوں کو پدم وبھوشن، 16کو پدم بھوشن اور 118کو پدم شری ایوارڈکےلئے منتخب کیا گیا ہے۔

نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
: سوشلسٹ لیڈر جاج فرنانڈیس، سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی اور سشما سوراج (تینوں بعد ازمرگ) اور مکہ باز ایم سی میری کوم سمیت مختلف شعبوں کی 7 ہستیوں کو اس برس پدم وبھوشن سے نوازا جائےگا۔ مختلف شعبوں کی7 ہستیوں کو پدم وبھوشن، 16کو پدم بھوشن اور 118کو پدم شری ایوارڈکےلئے منتخب کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے ان انعامات کومنظوری دے دی ہے.
پدم وبھوشن اعزاز کے لئے منتخب ہستیوں میں آنجہانی جارج فرنانڈیس، آنجہانی ارون جیٹلی، اور آنجہانی سشما سوراج اور مکہ باز میری کوم کے علاوہ عوامی خدمت کے لئے انیرودھ جگناتھ، کلاسیکی گلوکار چھنو لال مشرا اور روحیانیت کے شعبہ میں سوامی جی پیجاورا ادھوکھاجہ ماتا اوڈپی (بعد از مرگ) شامل ہیں۔ صنعت کار آنند مہندرا اور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو سمیت 16کو پدم بھوشن اعزاز کےلئے منتخب کیا گیا ہے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پدم بھوشن اعزاز کےلئے مختلف شعبوں کی 16ہستیوں کے نام کو منظوری دی ہے۔ ان میں آنند مہندرا او ر پی وی سندھو کے علاوہ ادب اور تعلیم کے شعبہ سے منوج داس، ہندوستان میں بنگلہ دیش کے سابق ہائی کمشنر سید معظم علی (بعد از مرگ)، آرٹ کے شعبہ سے اجے چکرورتی، ایس سی جمیر، ماہر ماحولیات انل پرکاش جوشی، قانون داں این آر مادھو مینن (بعد از مرگ) اور سابق مرکزی وزیر منوہر پاریکر اہم ہیں۔
اس بارکے پدم شری ایوارڈوں کےلئے 118ہستیوں کے ناموں کو منظوری دی گئی ہے جن میں فلم اداکارہ کنگنا راناوت، ٹی وی سیریلوں کی ڈائرکٹر ایکتا کپور، گلوکار سریش واڈکر، معروف ریاضی داں نارائن سنگھ (بعد از مرگ) گلوکار عدنان سمیع اورفلم پروڈیوسر کرن جوہر اہم ہیں۔

پدم وبھوشن پانے والوں کی فہرست

ایک۔ مسٹر جارج فرنانڈیس (بعد از مرگ)۔ عوامی خدمت، بہار
دو۔ مسٹر ارون جیٹلی (بعد از مرگ)۔ عوامی خدمت، دہلی
تین۔ مسٹر انیرودھ جگناتھ جے سی ایس کے، عوامی خدمت، ماریشس
چار۔ محترمہ ایم سی میری کو۔ اسپورٹس، منی پور
پانچ۔ مسٹر چھنو لال مشرا، آرٹ، اترپردیش
چھ۔ محترمہ سشما سوراج (بعد از مرگ)، عوامی خدمت، دہلی
سات۔ مسٹر وشویش تیرتھ سوامی جی مسٹر پیجاورا ادھیوکھا جا مٹھ اڈوپی (بعد از مرگ)، روحایت، کرناٹک

آٹھ۔ مسٹر ایم ممتا ز علی (شری ایم)روحانیت۔ کیرالہ
نو۔ مسٹر سید معظم علی (بعد از مرگ)، عوامی خدمت، بنگلہ دیش
دس۔ مسٹر مظفر حسین بیگ، عوامی خدمت، جموں وکشمیر
گیارہ۔ مسٹر اجے چکرورتی، آرٹ، مغربی بنگال
بارہ۔ مسٹر منوج داس، ادب اور تعلیم، پڈوچیری
تیرہ ۔ مسٹر بال کرشن دوشی، آرکیٹیکچر، گجرات
چودہ۔ محترمہ کرشنمل جگناتھ۔ عوامی خدمت، ناگالینڈ
پندرہ۔ مسٹر ایس سی جمیر، عوامی خدمت، ناگالینڈ
سولہ۔ مسٹر انل پرکاش جوشی، عوامی خدمت، اتراکھنڈ
سترہ۔ڈاکٹر تسیرنگ لاندول، میڈیسن، لداخ
اٹھارہ۔ مسٹر آنند مہندرا، کاروبار اور صنعت، مہاراشٹر
انیس۔ مسٹر این آر مادھو مینن (بعد از مرگ)، عوامی خدمت، گوا
بیس۔ مسٹر منوہر گوپال کرسن پربھو پاریکر (بعد از مرگ)، عوامی خدمت، گوا
اکیس۔ پروفیسر جگدیش سیٹھ، ادب اور تعلیم، امریکہ
بائیس۔ محترمہ پی وی سندھو، اسپورٹس، تلنگانہ
تئیس۔ مسٹر وینوشری نواسن، کاروبار اور صنعت، تملناڈو
ان کے علاوہ 118کو پدم شری کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔