Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 12, 2020

تلنگانہ کے بھینسہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی۔سنگباری اور آتشزنی کے واقعات، 144سکشن نافذ۔تفصیلات کا انتظار۔

حیدر آباد۔۔۔۔تلنگانہ۔۔13 جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
ریاست تلنگانہ ضلع نرمل‌کے‌فرقہ‌وارانہ طور پر حساس‌ مقام بھینسہ کے ایک علاقہ میں دو فرقوں کے درمیان جھڑپ کے بعد کشیدگی‌پھیل گیی۔ حالات کل رات اس وقت بگڑ گیے جب موٹر سایکل‌سوار نوجوان کو ایک گلی میں مقامی افراد نے روک لیا اور انکے درمیان جھگڑا ہوگیا جسکے بعد دونوں فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔ سنگباری ‌بھی کی گیی۔ دونوں فرقوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے بھی حملہ کیا۔ بعض‌گاڑیوں اور مکانات کو بھی آگ لگانے‌کی اطلاعات ہیں۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری جمیعت طلب کرلی گئی۔حالات پر قابو پانے کی کوشش میں سنگباری کے دوران بھینسہ کے ڈی ایس پی نرسمہا راؤ، سرکل انسپکٹر وینو گوپال راؤ اور مدہول کے سب انسپکٹر اشوک زخمی ہوگئے۔ حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس ششی‌دھر راجو بھینسہ پہنچ گئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔