Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 15, 2020

حج کمیٹی آف انڈیا نے سرکولر جاری کیا ہے ۔ 15 جنوری سے 15فروری تک پہلی قسط جمع کرنی ہوگی ۔ پہلی قسط میں رقم81 ہزار جمع کرنی ہوگی ۔

حج کمیٹی آف انڈیا نے سرکولر جاری کیا ہے ۔ 15 جنوری سے 15فروری تک پہلی قسط جمع کرنی ہوگی ۔ پہلی قسط میں رقم81 ہزار جمع کرنی ہوگی ۔ وہیں 15 مارچ تک دوسری قسط جمع کرنی ہوگی۔ دوسری قسط میں1 لاکھ 20 ہزار رقم جمع کرنی ہوگی۔وزارت اقلیتی امور،حکومت ہند اور حج کمیٹی آف انڈیاکے اعلان کے مطابق فریضہ حج بیت اللہ 2020 کی ادائیگی کے لیے2 لاکھ ہندوستانی مسلمان بغیرکسی سبسڈی کے حج پرجائیں گے۔ وزیراقلیتی امورمختارعباس نقوی نے کہا کہ حکومت ہند،جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ، حکومت سعودی عرب اوردیگرمتعلقہ ایجنسیاں حج2020 کوکامیاب بنانے میں تعاون کررہی ہے۔
گزشتہ5 برسوں میں حج درخواست فارم میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے حج درخواست فارم کی حصولیابی میں گراوٹ درج ہونے کے بعد اب امیدظاہرکی جارہی ہے کہ 31 میں سے صرف 14 ریاستوں کیلئے ہی قرعہ اندازی ہوسکتی ہے۔17 ریاستوں کے عازمین حج کے بغیرقرعہ اندازی کے حج پر روانہ ہونے کے آثارنظرآرہے ہیں۔مہاراشٹر، گجرات،مدھیہ پردیش، راجستھان، کرناٹک، کیرلہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، ہریانہ، جموں کشمیر، دہلی، چھتیس گڑھ اور اُتراکھنڈ سمیت 14 ریاستوں میں ہی قرعہ اندازی کے ممکن ہوگی ۔