Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 24, 2020

154 اہم شخصیات کی صدر جمہوریہ سے اپیل ، سی اے اے کی مخالفت کے بہانے تشدد کرنے والوں پر ہو کارروائی۔

شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں 154 شخصیات نے کٸیے دستخط۔
کچھ سیاست دانوں کے دباٶ میں اٹھایا گیا قدم۔۔۔۔۔۔۔ذراٸع

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /24 جنوری 2020.
==============================
عدلیہ ، دفاع اور سول سروس سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ 154 اہم شخصیتوں نے صدر رام ناتھ کووند سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت کے نام پر مبینہ تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان شخصیتوں نے صدر جمہوریہ کووند کو آج ایک خط لکھ کر جمہوری اداروں کی سلامتی کی اپیل کرتے ہوئے سی اے اے کی مخالفت کے نام پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے ۔
سکم ہائی کورٹ کے سابق جج پرمود کوہلی کی قیادت میں ایک وفد نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ کووند سے ملاقات کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ وفد نے بتایا کہ کچھ سیاستدانوں کے دباؤ میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔
خط پر دستخط کرنے والوں میں 11 سابق ججوں، سول سروس کے افسران اور سابق سفارت کار سمیت 72 افراد ، دفاعی شعبوں سے جڑے 56 سابق افسران ، تعلیم اور طبی شعبہ سے جڑے کئی لوگ شامل ہیں