Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 25, 2020

پریاگ راج(الہٰ آباد):::: :احتجاج کا انوکھا انداز قبرستان پہنچ کر شہریت کی گواہی کا کیا فریاد

پریاگ راج ۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں ہورہے احتجاج کے دوران اترپردیش کے پریاگ راج میں کچھ افراد نے اس قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کا انوکھا طریقہ ایجاد کرتے ہوئے  قبرستان پہنچ کر قبر میں مدفون اپنے آبا واجداد سے ان کی شہریت کا ثبوت فراہم کرنے کی فریادکی۔
اطلاعا ت مطابق دو دن قبل ضلع میں کانگریس کارکن حسیب احمد کچھ مسلم نوجوانوں کے ساتھ قبرستان پہنچ گئے ۔قبرستان پر جانے اور بزرگوں کے قبر کے سرہانے کھڑے ہوکر روتے ہوئے دعا کرنے کی حسیب کی ویڈیو شوسل میڈیا پر کافی وائر ہورہی ہے۔
ویڈیو میں ایک دوسرا شخص حسیب سے یہ کہتا ہوا دکھائی دیتا ہے کہ چب ہو جا بھائی۔اس ملک میں عدلیہ اور آئین پر ہمارا پورا بھروسہ ہے۔قانون پر ہماری جیت ضرور ہوگی۔فکر کر میرے دوست اس نے کہا کہ ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے لیکن وہ پوری طرح سے سرکار سے ہی ہٹنے جارہا ہے۔
حسیب کے مطابق این آر سی اور سی اے اے کے معاملے پر جس طرح سے ملک میں تفریق کی سیاست کی جارہی ہے۔ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگر آپ سی اے اے اور این آر سی کے تحت آپ کو اہم کاغذات دکھانے ہوں گے۔لیکن ہمارے پاس کوئی دستاویز نہیں ہے جس کے تحت ہم اپنی شہریت ثابت کرسکیں۔
حسیب نے کہا کہ ہم پیڑھیوں سے ہندوستان میں رہے ہیں۔ لیکن ہمارے پاس دکھانے کے لئے دستاویز نہیں ہے۔ ہم اپنے آبا واجداد سے فریا کررہے ہیں کہ وہ اس بات کی گواہی دیں کہ ہم اسی ملک کے شہری ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر ہمیں ڈٹینشن سنٹر بھیجا جاتا ہے تو ہمارے بزرگوں کو بھی قبر سے نکال کر انہیں بھی ہمارے ساتھ رکھا جائے۔