Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 13, 2020

معیشت میں سستی کا اثر، اس سال کم ہوں گی 16 لاکھ نوکریاں:::: رپورٹ

ایس بی آئی ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق، جاری مالی سال میں تقریباً 16 لاکھ نوکریاں کم ہوں گی۔ گزشتہ مالی سال میں کل 89.7 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے تھے۔

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع/
=============================
 معیشت میں سست روی سے ملک میں روزگارکے مواقع پیدا کرنے میں بری طرح اثر پڑا ہے۔ موجودہ مالی سال میں نئی نوکریوں کے مواقع ایک سال پہلےکے مقابلے میں بہت کم پیدا ہوئے ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاری مالی سال 20-2019 میں گزشتہ مالی سال 19-2018 کے مقابلے میں 16 لاکھ کم نوکریوں کے مواقع پیدا ہونے کا اندازہ ہے۔ گزشتہ مالی سال میں کل 89.7 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے تھے۔ ایس بی آئی ریسرچ کی رپورٹ ایکوریپ کے مطابق آسام، بہار، راجستھان، اترپردیش اور اوڈیشہ جیسی ریاستوں میں نوکری اور مزدوری کے لئے باہر گئے لوگوں کی طرف سے گھر بھیجے جانے والی رقم میں کمی آئی ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کانٹریکٹ ورکروں (ٹھیکہ پرکام کرنے والے ملازمین) کی تعداد کم ہوئی ہے.
ان ریاستوں سے ملازمت اور مزدوری کے لئے پنجاب، گجرات اور مہاراشٹر جیسی ریاستوں میں جاتے ہیں اور وہاں سے گھر پیسہ بھیجتے رہتے ہیں۔ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (EPFO) کے اعدادوشمار کے مطابق 19-2018 میں 89.7 لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے تھے۔ جبکہ جاری مالی سال میں اس میں 15.8 لاکھ کی کمی واقع ہونےکا اندازہ ہے۔
ای پی ایف او کے اعدادوشمار میں خاص طور پرکم تنخواہ والی نوکریاں شامل ہوتی ہیں، جن میں تنخواہ زیادہ سے زیادہ 15000 روپئے ماہانہ ہے۔ رپورٹ میں کئے گئے اندازے کے مطابق اپریل - اکتوبر کے دوران حتمی طور پر ای پی ایف او کے ساتھ 43.1 لاکھ نئے شیئر ہولڈرز منسلک ہوئے۔ سالانہ بنیاد پر یہ اعدادوشمار 73.9 لاکھ ہوگا۔ حالانکہ ان ای پی ایف او میں مرکز اور ریاستی حکومت کی نوکریا ں اور پرائیویٹ کام کاج سے منسلک لوگوں کے اعداد وشمار شامل نہیں ہیں۔ 2004 سے یہ اعدادوشمار نیشنل پنشن اسکیم (NPS) کے تحت منتقل کردیئےگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روزگار کے این پی ایس کے زمرے کے اعدادوشمار میں بھی ریاست اور مرکزی حکومت میں بھی موجودہ رجحانات کے مطابق 19-2018 کے مقابلے جاری مالی سال میں 39000 کم مواقع پیدا ہونے کا اندازہ ہے۔