Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 13, 2020

۔سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کےگھرپراردو میں خط ملنےسےسنسنی،مقدمہ درج۔خط میں کٸی اہم لیڈروں پر کراس کے نشان کیساتھ تصاویر۔

یہ خط اردو زبان میں میں لکھا گیا ہے اور اس پربھیجنے والے کا پتہ پونے کا بتایاگیا ہے ۔ پاؤڈر کو چھونے سے خارش ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /
============================
بھوپال رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر (Pragya Singh Thakur)کے بنگلے پر اردو(Urdu) میں لکھا ہوا مشکوک خط (Letter)اور اس کے ساتھ دو پاؤچوں میں سفید پاؤڈر کی پہنچنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ یہ خط اردو زبان میں میں لکھا گیا ہے اور اس پربھیجنے والے کا پتہ پونے کا بتایاگیا ہے ۔ پاؤڈر کو چھونے سے خارش ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ رکن پارلیمنٹ کی اطلاع پر پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم دیر رات ان کے بنگلے پہنچی اور اس معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
بھوپال سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ،سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بنگلے مشتبہ خط موصول ہواہے۔رکن پارلیمنٹ نے پولیس کو بتایا کہ خط کے موجود سفید پاؤڈر کو چھونے کے ساتھ ہی ان کے ہاتھوں میں خارش شروع ہوگئی ہے۔جس کے بعد انہوں نے پولیس سے مدد طلب کی۔ پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم موقع پر پہنچی اور خط اور پاؤڈر اپنے قبضے میں لے لیا۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے خلاف سازش کی جارہی ہے اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ خط میں میری تصویر کے آگے کراس مارک ہے۔ سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے الزام لگایا کہ انہیں پہلے بھی خط کی دھمکی دیتے ہوئے ایک خط موصول ہوا تھا ، جس کی متعدد بار پولیس سے شکایت کی گئی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ پرگیہ ٹھاکر نے بتایا کہ اردو میں لکھے گئے خط کے ساتھ ہی ، دیگر کاغذات بھی موجود تھے جن سے دو پاؤچ موجود تھے اورپاؤچ میں موجود پاؤڈر کو چھونے سے خارش کی شکایت ہورہی ہے۔ پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ ملک میں قوم کے مفاد میں کام کرنے والوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔
ایڈیشنل ایس پی سنجے جین نے بتایا کہ سادھوی کو جو خط آیا ہے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ، ایف ایس ایل کی ٹیم خط کے ساتھ پائے گئے پاؤڈر کی جانچ پڑتال کرنے میں مصروف ہے۔ ٹیم نے اس پاؤڈر کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔ خط کے لکھنے والے کی تلاش کی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ خط پونے سے سادھوی پرگیہ کے گھرپہنچا ہے۔
ایڈیشنل ایس پی سنجے جین نے بتایا کہ سادھوی کو جو خط آیا ہے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
سادھوی پرگیہ نے کہا کہ اس خط میں وزیر اعظم نریندر مودی، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر بھی ہے۔ ان تصاویر کے سامنے بھی کراس کا نشان لگا یا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  خط میں موجود کئی تصاویر میں اسلحہ کو بھی دکھایاگیاہے۔ پرگیہ ٹھاکر نے اسے ایک بڑی سازش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم قوم کے لئے کام کرتے ہیں  لیکن ملک کے غدار ہمیں نشانہ بنارہے ہیں۔