Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 7, 2020

تہران میں ٹیک آف کے بعد ہی کریش ہو گیا یوکرین کا طیارہ، 170 لوگوں کی موت۔

ایران میں یوکرین کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ ملی اطلاعات کے مطابق یوکرین کے طیارہ بوئینگ۔737 میں کرو ممبرس سمیت کل 170لوگوں کی حادثے میں موت ہوگئی.

صداٸے وقت /ذراٸع /ایجینسیاں۔/٨ جنوری ٢٠٢٠
==============================
تہران: ایران میں یوکرین کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ ملی اطلاعات کے مطابق یوکرین کے طیارہ بوئینگ۔737  میں کرو ممبرس سمیت کل 170لوگوں کی حادثے میں موت ہوگئی۔  ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک جانچ ٹیم جائے حادثہ پرروانہ کی گئی ہے۔
ویب سائٹ "فلائٹ رڈار24"کے مطابق اس طیارے نے تہران سے اڑان بھری تھی اور کی ایف جارہا تھا۔ کی ایف یوکرین کی راجدھانی ہے۔ 7900  فٹ کی اونچائی پر یہ طیارہ کریش ہوگیا۔
ایرانی نیوزایجنسی کے مطابق یہ حادثہ صبح 9 بجے تہران میں واقع امام خمینی ایئرپورٹ کے پاس ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ ٹیک آف کے بعد ہی کریش ہوگیا۔ فی الحال، راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔