Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 7, 2020

ایران کا اعراق میں واقع امریکی بیس پر میزاٸل حملہ۔۔ایران کا دعویٰ ٨٠ امریکی ہلاک۔

جنگ کی آہٹ! عراق میں امریکی ایئر بیس پر حملہ، ایران نے داغی 1درجن سے زیادہ میزائیلیں۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٨ جنوری ٢٠١٩۔
==============================
ایران نے قاسم سلیمانی کی موت کے بعد اس کا بدلہ لینے کی بات کہی تھی۔ ایران کی سرکاری ایجنسی فارس نیوز ایجنسی نے عراق کے امریکی ایئر بیس پر داغے گئے راکیٹس کا ایک مبینہ ویڈیو جاری کیا ہے۔ نیوز ایجنسی نے ان ایرانی میزائیلوں کے عراق میں امریکی ایئر بیس الاسد پر داغے جانے کو امریکی حملے کے ایرانی بدلے کی شروعات بتاتے ہیں۔
ایران نے عراق میں واقع امریکی ایئر بیس پر بدھ کی صبح کئی میزائیلیں داغی ہیں۔ ایران کا عراق میں واقع الاسد امریکی ایئر بیس پر یہ حملہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں مارے جانے کے بدلے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

ایران نے قاسم سلیمانی کی موت کے بعد اس کا بدلہ لینے کی بات کہی تھی۔ ایران کی سرکاری ایجنسی فارس نیوز ایجنسی نے عراق کے امریکی ایئر بیس پر داغے گئے راکیٹس کا ایک مبینہ ویڈیو جاری کیا ہے۔ نیوز ایجنسی نے ان ایرانی میزائیلوں کے عراق میں امریکی ایئر بیس الاسد پر داغے جانے کو امریکی حملے کے ایرانی بدلے کی شروعات بتایا ہے۔
امریکی افسر نے کی حملے کی تصدیق
سی این این نیوز نے ایک سینئر امریکی افسر کا بیان لیا ہے جس میں اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ افسر نے کہا ہے کہ عراق میں واقع امریکی ایئر بیس کو میزائیل حملے کے ذریعے نشانہ بنایاگیا ہے۔