Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 10, 2020

پونے ٹی 20 میں ہندوستان نے سری لنکا کو 78 رنوں سے دی کراری مات ، شردل ٹھاکر بنے ہیرو۔

سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی مسلسل 12 ویں دو طرفہ سیریز جیت ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے سری لنکا کو چار ٹی ٹونٹی ، چار ون ڈے اور تین ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔
صداٸے وقت /ذراٸع۔
===========================
سلامی بلے باز لوکیش راہل (54) اور شیکھر دھون (52) کی عمدہ نصف سنچری کے بعد ، گیند بازوں کے شاندار مظاہرہ کی وجہ سے ہندوستان نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 78 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی ۔ اس طرح ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف مسلسل بارہویں سیریز میں کامیابی حاصل کی ۔ ہندوستان نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 201 رنز کے مضبوط اسکور کے بعد  سری لنکا کو پر 15.5 اوورس میں صرف 123 رنز پر ڈھیر کردیا ۔ شردل ٹھاکر اس میچ کے ہیرو رہے اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ شردل نے 22 رن بنانے کے ساتھ ساتھ دو وکٹ بھی لئے ۔
گوہاٹی میں سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا ، جبکہ ٹیم انڈیا نے اس کے بعد اگلے دو میچوں میں اندور اور پونے میں کامیابی حاصل کی اور سیریز اپنے نام کرلی۔

یہ سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی مسلسل 12 ویں دو طرفہ سیریز جیت ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے سری لنکا کو چار ٹی ٹونٹی ، چار ون ڈے اور تین ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔ پچھلے 12 سالوں میں ہندوستان سری لنکا کے خلاف اس طرح کی کوئی سیریز نہیں ہارا ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد  بیٹنگ کے لئے اترنے والا ہندوستان کے دونوں اوپنر لوکیش راہل اور شیکھر دھون نے نصف سنچری بنائی ۔ راہل اور شیکھر نے 10.5 اوورز میں پہلی وکٹ کے لئے 97 رنز کی ٹھوس شراکت قائم کی ۔ ہندوستانی اوپنرز نے سری لنکا کی تیز رفتار اور اسپن گیند بازوں کو آسانی کے ساتھ کھیلا ۔ شیکھر نے 36 گیندوں میں 52 رنز کی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ راہل نے 36 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی حیرت انگیز طور پر چھٹے نمبر پر آئے اور انہوں نے 17 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ اپنی اننگز کے پہلے رن کے ساتھ ہی ویراٹ نے کھیل کے تینوں فارمیٹس میں بطور کپتان 11 ہزار رنز مکمل کیے اور ایسا کرتے ہوئے وہ ہندوستان کا دوسرا کپتان اور دنیا کا چھٹا کپتان بن گیا۔ منیش پانڈے ، چوتھے نمبر پر کھیلتے ہوئے 18 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جبکہ فاسٹ بولر شاردل ٹھاکر نے دو چھکوں کی مدد سے آٹھ گیندوں میں 22 رنز کے ساتھ کچھ ہاتھ دیکھائے اور ہندوستان کو 200 کے پار کردیا ۔ دونوں نے آخری دو اوورز میں 34 رنز بنائے۔

شیکھر دھون نے 34 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ نومبر 2018 کے بعد یہ شیکھر کی پہلی ٹی ٹونٹی نصف سنچری ہے۔ شیکھر نے اپنی آخری 15 اننگز میں پہلی نصف سنچری بنائی ، لیکن اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد وہ آؤٹ ہوگئے ۔ 11 ویں اوور میں شیکھر کی وکٹ گر گئی ۔