Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 10, 2020

شہریت ترمیمی قانون 2019 کا نفاذ شروع۔۔حکومت نے گزٹ شاٸع کیا۔

نئی دہلی -۔۔صداٸے وقت /11 جنوری ٢٠٢٠ /ذراٸع 
==============================
 لاکھ مخالفت ، احتجاج  کے با وجود شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 کو سرکاری طور پر آج مرکزی حکومت نے نافذ کردیا ہے وزارت داخلہ امور کی جانب سے گزٹ آف انڈیا کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس ایکٹ کی دفعات آج سے نافذ العمل ہیں۔
واضح ہو کہ مذکورہ ترمیمی ایکٹ دونوں ایوانوں سے پاس ہوکر صدر جمہوریہ کی دستخط کے بعد بھی ابھی تک نافذ العمل نہیں تھا۔مگر مرکزی حکومت نے آج گزٹ شاٸع کر کے اس کو ملک میں نافذ کردیا ۔
اس متنازعہ قانون کو لیکر پورے ملک میں احتجاج جاری ہیں کٸی جانیں اب تک جاچکی ہیں سیکڑوں افراد کے خلاف مقدمات درج ہوٸے ہیں۔ہندوستان کے تقریباً سبھی بڑے تعلیمی ادروں ، یونیورسٹیوں میں طلبہ نے احتجاج کیا ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ۔جے این یو جیسے ادارے احتجاج کے مرکز رہے۔جامعہ نگر کے علاقے شاہین باغ میں خواتین کا مظاہرہ 27 دنوں سے لگاتار جاری ہے۔ملک کے دانشوران طبقہ اور بہت سی سوشل تنظیموں نے بھی اس کی مخالفت کی۔ملک کی سب سے بڑی عدلیہ سپریم کورٹ میں اس قانون کے خلاف متعدد عرضیاں داخل کی گٸیں ہیں ۔اس کے باوجود بی جے پی حکومت نے اس کی پرواہ نہ کرتے ہوٸے اس کالے قانون کو نافذ کردیا۔