Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 10, 2020

شہریت ترمیمی قانون 2019 کا نفاذ۔احتجاجی مظاہروں کو اور تیز کرنے کی ضرورت۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
باوجود ملک گیر پھیلے ہوئے احتجاجی مظاہروں کے آج مورخہ 10/جنوری 2020 کو CAA کا گزیٹ نوٹیفکیشن ہوگیا یعنی اس کے نفاذ کا سرکاری اعلان کردیا گیا. ظاہر ہے کہ CAA+NRC میں اہلِ اقتدار کو اپنی دیرینہ خواہش اور آرزوؤں کی تکمیل نظر آرہی ہے لہذا وہ اتنی جلدی قانون کو واپس کرنے کے لئے تیار نہیں ہونگے. مگر دوسری طرف مظاہرین کے حوصلے بلند ہیں اور پورے ملک میں زوردار احتجاج جاری ہے، لوگوں کے دلوں سے مظاہروں میں شرکت کی جھجھک اور اس کا خوف نکل چکا ہے اور مسلمانوں کے ساتھ جوق درجوق غیر مسلم اور یونیورسٹیوں کے طلبہ واساتذہ بھی شریک ہورہے ہیں. اب باضابطہ CAA کے نفاذ کے سرکاری اعلان کے بعد پر امن احتجاجی مظاہروں کو مزید مہمیز دینے، انہیں توانائی بخشنے اور مضبوطی دینے کی ضرورت ہے. اب ضرورت پہلے سے دوچند بڑھ گئی ہے کہ عوام اپنے گھروں سے تیزی سے نکلیں اور پر امن احتجاجوں کی بلند آواز سے حکومت کو جھکنے پر اور نومولود قانون کو واپس لینے پر مجبور کردیں. مایوسی کی قطعاً ضرورت نہیں ہے. چیلینجز یقیناً بہت بڑے ہیں مگر عوام کے حوصلوں سے بڑھ کر نہیں. حکومت کا غرور ٹوٹ کر رہے گا اور قانون واپس ہوکر رہے گا ان شاء اللہ.
وقت ضائع کیے بغیر تیزی سے آگے بڑھیں اور خود کو اور اپنی نسلوں کو ناقابلِ تصور مظالم سے حفاظت کی سعی کریں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں الحاح وزاری کے ساتھ دعائیں بھی کریں.