Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 11, 2020

یوپی کے قنوج میں بس۔ٹرک میں تصادم، آگ لگنے سے 20 کی موت، کئی افراد زخمی...وزیر اعظم کا اظہار تعزیت۔

لکھنٶ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع/مورخہ ١٠ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
اترپردیش  کے قنوج میں گذشتہ رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں جی ٹی روڈ شاہراہ پر ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ تصادم کے بعد بس میں زبردست آگ لگ گئی جس میں سوار 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اترپردیش کے قنوج میں گذشتہ رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں جی ٹی روڈ شاہراہ پر ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ تصادم کے بعد بس میں زبردست آگ لگ گئی جس میں سوار 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ معلومات کے مطابق ، بس میں 40 سے زائد مسافر موجود تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ  ظاہر کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ جی ٹی روڈ پر چھبرامؤ کے گھیلوئی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ تصادم کے بعد بس اور ٹرک دونوں گاڑیاں جل کر خاک ہوگئیں۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کی صبح ، انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا ، 'مجھے قنوج میں ہونے والے بھیانک سڑک حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ پہنچا ہے۔ اس حادثے میں بہت سارے لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ساتھ ہی زخمیوں کی بھی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔