Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 11, 2020

وزیر اعظم کا مغربی بنگال کا دو روزہ دورہ ۔کولکاتہ میں ممتا نے اٹھایا سی اے اے، این آر سی کا معاملہ، وزیر اعظم نے کہا۔ اس پر بات کرنے کے لئے دہلی آئیں ۔۔وزیر اعظم سے ملنے کے بعد ممتاز بنرجی ایک احتجاجی ریلی میں ہوٸیں شامل۔.

وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگال کی وزیر اعلیٰ  ممتا بنرجی کے درمیان یہ ملاقات پروٹوکول کے تحت ہوئی۔ ممتا بنرجی نے اس ملاقات میں وزیر اعظم سے کہا کہ بنگال سی اے اے اور این آر سی کو قبول نہیں کرے گا۔

کولکاتہ۔ مغربی بنگال/صداٸے وقت /ذراٸع/١١ جنوری ٢٠٢٠
==============================
وزیر اعظم نریندر مودی مغربی بنگال کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کے روز کولکاتہ پہنچے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی کولکاتہ بندرگاہ ٹرسٹ کی تقریب میں حصہ لیں گے۔ مغربی بنگال پہنچنے کے بعد ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے راج بھون میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ مودی اور ممتا کے درمیان یہ ملاقات پروٹوکول کے تحت ہوئی۔ ممتا بنرجی نے اس ملاقات میں وزیر اعظم سے کہا کہ بنگال سی اے اے اور این آر سی کو قبول نہیں کرے گا۔

ممتا نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا کو جانکاری دی کہ انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت کو سی اے اے اور این آر سی پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ اس پر وزیر اعظم نے ممتا بنرجی سے کہا کہ وہ فی الحال کسی دیگر سبب سے بنگال دورے پر ہیں۔ اگر وہ ( ممتا) اس موضوع پر بات کرنا چاہتی ہیں تو وہ الگ سے ملاقات کے لئے دلی آ سکتی ہیں۔
بتا دیں کہ وزیر اعظم کے ساتھ یہ رسمی ملاقات کرنے کے بعد بنگال کی وزیر اعلیٰ ترنمول کانگریس کی طلبہ اکائی کے ذریعہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف منعقد احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہوئیں۔