Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

عام بجٹ 2020: ہرخاص وعام طبقےکی کچھ امیدیں وابستہ۔

سرکاری ملازمین اورکاروباری ٹیکس میں رعایت کی امیدکر رہے ہیں اور عام افرادگھرکےبجٹ اور مہنگائی کو لےکر حکومت سے خصوصی اقدامات کئےجانےکی امیدکررہے ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت میں تیزی سے بڑھ رہی مہنگائی نے عام شہری کےگھر کا بجٹ خراب کردیا ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/٣١ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے عام بجٹ 2020 سے ہرخاص و عام طبقےکی کچھ امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔ ہرسال کی طرح اس مرتبہ بھی خاص طور پر مڈل اور لوئر آمدنی والا طبقہ بجٹ میں اپنےلئے رعایت کی امیدکر رہا ہے۔ سرکاری ملازمین اورکاروباری ٹیکس میں رعایت کی امید کر رہے ہیں اورعام افراد گھرکے بجٹ اور مہنگائی کو لےکر حکومت سے خصوصی اقدامات کئے جانےکی امیدکر رہے ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت میں تیزی سے بڑھ رہی مہنگائی نے عام شہری کےگھرکا بجٹ خراب کردیا ہے۔

مہنگائی پر لگام لگانےکے سرکاری دعوے بھی اثردار نہیں رہے۔ روزمرہ کی ضروریات اشیاء کی بڑھتی قیمتوں سے نچلے اور متوسط طبقہکی حالت سب سے زیادہ خستہ نظر آتی ہے۔ وہیں ٹیکس کے اضافی بوجھ نے کاروباری طبقہ کو بھی پریشان کیا ہے، جس کا اثرکاروبار سے لےکرعام انسان کی جیب پرپڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ کالج کے اساتذہ ٹیکس سلیب کو 8 لاکھ تک کئےجانےکی اُمید کر رہے ہیں۔ وہیں میڈل اورلوئرکلاس مہنگائی پرقابو پانےکے لئے اقدامات کی اُمیدکر رہا ہے۔ کاروباریوں کا کہنا ہےکہ جی ایس ٹی کے بوجھ تلے دھیمے پڑے کاروبارکو ابھارنےکےلئے حکومت کو اسپیشل پیکج کا بھی اعلان کرنا چاہئے۔