Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے سی ا ے اے کے خلاف مظاہرے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ایک وفد نے اترپردیش کے مختلف شہروں میں مغموم اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعاون پیش کیا ، وکلاء پینل کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

نئی دہلی۔۳۱جنوری ۲۰۲۰ء/صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
اترپردیش میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہروں میں جاں بحق ہو نے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے جمعیۃ علماء ہند کے ایک موقر وفد نے ان کی مالی مدد کی ہے ۔جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے رام پور، سنبھل ، مظفرنگر، میرٹھ او ربجنور میں مغموم اہل خانہ کے گھر پہنچ کر ان کی خدمت میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی طرف سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ایک کو مبلغ ایک ایک لاکھ روپے کا چیک بطور تعاون پیش کیا۔واضح ہو کہ ۲؍جنوری ۲۰۲۰ء کو جمعیۃ علماء ہند کی قومی مجلس عاملہ نے سی اے اے کے خلاف احتجاجات میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو مالی تعاون اور قانونی پیروی کا فیصلہ کیا تھا ، نیز سی اے اے کے خلا ف سپریم کورٹ میں مقدمہ سمیت کئی محاذوں پر جد وجہد کے خاکے کو منظوری دی تھی ۔
جمعیۃ علماء ہند کے متذکرہ وفد میں شریک مولانا حکیم الدین قا سمی ناظم جمعیۃ علماء ہند نے بتایا کہ اب تک ہمارے وفد نے مظفر نگر میں کھالہ پار کے رہنے والے نور محمد ، بجنور میں محمد سلیمان ، محمد انس ( نہٹور) سنبھل میں محمدشہروز، محمد بلال ،میرٹھ میں محمد آصف بن حکیم محمد سعید ،محمد محسن،محمد ظہیر،عبدالعلیم،محمد آصف بن عیدو اور رام پور میں محمد فیض کے گھرو الوں سے ملاقات کی ہے اور ان کو مالی مدد دی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی صاحب کی ایما پر مقدمات کی پیروی کے لیے ہر ضلع میں وکلاء کا پینل بنا یا گیا ہے۔جمعیۃ مغربی اتر پردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین نے کارگزاری پیش کی کہ ضلع مظفر نگر میں 13 وکلاء پر مشتمل ایک پینل قائم کیا گیا جو جیل میں بند لوگوں کی رہائی کے لئے مستقل کوشاں ہے ۔ الحمدللہ اس کے نتیجے میں اکثر افراد کی ضمانت ہو چکی ہے 44 افراد کو ریکوریrecovery) )نوٹس دیا گیاتھا جن میں سے 24 افراد کی طرف سے جمعیۃ علماء کے وکلاء نے جواب داخل کرایا ہے ۔اس کے علاوہ کثیرتعداد میں لوگوں کو مچلکہ کا پابند کیا گیا تھا جسے علی افسران سے مل کر ختم کرایا گیا۔
مذکورہ بالا اضلاع کے دورے پر جمعیۃ علماء ہندکے وفد میں مرکز سے مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا مفتی محمدعفان منصورپوری ،مولانا کلیم اللہ قاسمی ہنسوراور مولانا حفیظ الرحمن قاسمی ،مولانا محمد جمال قاسمی شریک رہے ، جب کہ ان اضلاع کے سفر کے دوران اپنے اپنے اضلاع میںریاستی و ضلعی ذمہ داران بھی وفد کا حصہ رہے۔ آج جب وفد نے مظفر کا دورہ کیا تو اس میں ضلع سے ڈاکٹر جمال الدین قاسمی ، قاری ذاکر،قاری عبدالماجد، مولانا ارشد،قاری محمد صادق، قاری محمد عادل، مولانا محمد موسی قاسمی، حافظ اکرام،حاجی عبدالقیوم ،مولانا گلزار، محمد افضال منشا بھی شریک تھے جب کہ رامپور میں محمود الظفرحمانی، اسعد الظفر رحمانی، مولانا محمد ساجد قاسمی، مولانا لیاقت علی قاسمی، مولانا محمدعرفان قاسمی وغیرہ شریک تھے ، اسی طرح میرٹھ میں قاری امیر اعظم، مولانا سلمان ، حافظ شبیر، یوسف قریشی ، قاضی زین الراشدین ، ایڈوکیٹ ریاست علی اورسنبھل میں مولانا ندیم ،حافظ شاہد، مولانا تنظیم ، مولانا نجیب قاسمی وفد کا حصہ رہے