Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں طلبہ کے مظاہرے میں ہوٸی فاٸرنگ کے خلاف شبلی کالج اعظم گڑھ کے طلبہ کا احتجاج۔

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز31جنوری2020)۔صداٸے وقت 
=============================
دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں جمعرات کے روز ہونے والی فائرنگ کے خلاف جمعہ کو شبلی پی جی کالج کے طلباء نے احتجاج کیا۔ طلباء نے فائرنگ کرنے والے مجرم کو سخت سے سخت کارروائی کرنے کی مانگ کو لیکر صدر جمہوریہ کے نام ڈی ایم اعظم گڑھ کو ایک میمورنڈم دیا ۔ طلبہ نے کہا کہ اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو ہم سب احتجاجی مظاہرہ شروع کردیں گے۔
شبلی کالج کے طلبہ نیتا اسٹوڈنٹس یونین کے صدر عبد الرحمٰن اور طلبہ نیتا مرزا شان عالم بیگ کی سربراہی میں احتجاج کیاگیا۔اسٹوڈنٹس یونین کے صدر عبد الرحمٰن اور مرزا شان عالم بیگ نے مشترکہ طور پر کہا کہ اس سازش کے تحت جامعہ کے نہتے اور غیر مسلح طلباء پر گولی چلاتے ہیں اور دہلی پولیس ایک تماش بین بنی رہتی ہے۔ پولیس کا یہ کام قابل مذمت ہے۔ یہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لئے خطرہ ہے۔ طلباء نے واقعے کی تحقیقات کی اور پردے کے پیچھے چھپے ہوئے ملک کے غداروں کو بے نقاب کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ نور الہدی ، محفوظ احمد ، شاہ زیب خان اور مہر خان وغیرہ موجود تھے۔