Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

ملزم معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے بارے میں نیا انکشاف..دہشت گرد تنظیموں سے لیتا تھا تنخواہ۔

دہشت گردوں کی مدد کرنے کے ملزم معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے بارے میں نیا انکشاف ہوا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دیویندر سنگھ دہشت گرد تنظیم سے "تنخواہ” لے رہا تھا ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٣١ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
11 جنوری کو دہشت گرد نوید مشتاق کی مدد کیلئے گرفتار دیویندر سنگھ کے اس معاملہ کی جانچ قومی جانچ ایجنسی ( این آئی اے ) کررہی ہے ۔ انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق دیویندر دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کو مدد کرنے کیلئے "تنخواہ” لیتا تھا ۔
بتادیں کہ حزب المجاہدین کے ہی دہشت گرد نوید مشتاق کے ساتھ دیویندر کو 11 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا ، جس کے بعد اس کو معطل کردیا گیا ۔ اخبار نے دعوی کیا ہے کہ دیویندر نے نہ صرف نوید کو ٹرانسپورٹ کرنے اور چھپنے کیلئے جگہ دینے کیلئے حزب المجاہدین سے پیسے لئے ۔ بلکہ پورے سال مدد کرنے کیلئے بھی پیسے لیتا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ جب دیویندر پکڑا گیا تب وہ نوید کو جموں لے کر جارہا تھا ، جس کے بعد نوید وہاں سے پاکستان جاتا تھا۔