Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 6, 2020

وزیر اعلیٰ مہاراشٹرادھو ٹھاکرے نےکہا- جے این یو میں طلباء پر حملہ26/11 دہشت گردانہ حملہ کی طرح۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نےمطالبہ کیاکہ سیاست سےاٹھ کران نقاب پوشوں کوبےنقاب کیا جائے، جوجےاین یو تشدد کےذمہ دارہیں اور انہیں سلاخوں کے پیچھےڈال کر ممکنہ سخت سے سخت سزا دی جائے۔
ممبئی۔۔مہاراشٹر۔۔/صداٸے وقت/ذراٸع۔
=============================
 مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکر ے نےاتوارکی شب دہلی میں جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ہوئےتشدد کوممبئی میں 26 نومبر2008 کوہوئےدہشت گردانہ حملہ جیسا قراردیا ہے۔ 12سال قبل ہوئےاس طرح اشتعال انگیزی کی گئی تھی۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےادھوٹھاکرے نےدریافت کیا کہ 'حملہ آور وں نےاپنے چہرے کیوں چھپا رکھے تھے۔؟ وہ کیوں چھپنا چاہتے تھے؟ میں نے 26/11ممبئی حملہ کے دوران اسی طرح کا منظردیکھا ہے، یہ لوگ بزدل ہیں اورقوم کبھی ان کی حمایت نہیں کرے گی'۔
انہوں نےکہا کہ جے این یوتشدد میں جوملوث ہیں، ان کے چہروں سے نقاب ہٹانا انتہائی ضروری ہےتا کہ ان کی حقیقت سے پورا ملک واقف ہواوروہ جان ن لیں کون ملک کےامن کو برباد کرنا چاہتا ہے۔ ادھوٹھاکرے نےمطالبہ کیا کہ سیاست سےاٹھ کران نقاب پوشوں کوبے نقاب کیا جائے، جوجےاین یو تشدد کےذمہ دارہیں اورانہیں سلاخوں کے پیچھےڈال کرممکنہ سخت سے سخت سزا دی جائے۔

وزیراعلیٰ ٹھاکرے نےصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اگرمہاراشٹرمیں اس طرح کی کوشش کی گئی تواسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست میں نوجوان محفوظ ہیں، کوئی ان کا بال بیکا نہیں کرسکتا ہے، لیکن اگرکسی نےاس طرح کی کوشش کی توہم اسے بخشیں گے نہیں۔ انہوں نےاس بیان کودہرایا کہ ملک کے نوجوان بم ہیں اورانہیں  چھیڑنےکی ضرورت نہیں ہے، ورنہ ان کےغصےسےکوئی بچ نہیں پائےگا۔ نوجوانوں کو اعتماد میں لینےکی ضرورت ہے، ان کے مسائل اورشکایتوں پرگفتگو کرنا چاہئےتاکہ وہ خود کومحفوظ محسوس کریں۔ اس سےقبل مہا وکاس اگھاڑی کےاہم لیڈران نے جے این یوکیمپس میں طلباء پرحملےکی مذمت کی، جس میں 35 طلباء، پروفیسر وغیرہ زخمی ہوئے ہیں