Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 6, 2020

دہلی اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا اعلان۔۔٨ فروری کو ڈالے جاٸیں گے ووٹ۔۔١١ کو نتیجوں کا اعلان۔۔۔۔دہلی میں آج سے ضابطہٕ اخلاق کا نفاذ۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت /نماٸندہ /6 جنوری 2020.
======================
 70 نشستوں والی دہلی  اسمبلی کی مدت کار 22 فروری کو ختم ہوگی۔ ضابطہ کے مطابق اس سے پہلے ہی الیکشن ختم کرا کر نئی اسمبلی کی تشکیل کرنی ہوگی۔

نئی دہلی: /صداٸے وقت/ذراٸع/مورخہ 6 جنوری 2020
=====================
چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ نے دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے زیراقتدارریاست میں 8 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ وہیں 11 فروری کو الیکشن کےنتائج آجائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس  میں آج باضابطہ تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نےکہا کہ دہلی میں الیکشن کی تیاری پوری ہوگئی ہے۔ الیکشن میں 90 ہزارملازمین کی ضرورت ہوگی۔ دہلی اسمبلی کی سبھی 70 سیٹوں کے لئے الیکشن ہوگا۔ دہلی میں کل 1.46 کروڑرائے دہندگان ہیں۔ بزرگ رائےدہندگان پوسٹل بیلٹ سے ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔ ریاست میں 2689 مقامات پرووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی دہلی میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پرچہ نامزدگی کا عمل 14 جنوری سے شروع ہوجائے گی۔ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 21 جنوری ہے۔ 70 نشستوں والی اسمبلی کی مدت کار 22 فروری کو ختم ہوگی۔ ضابطے کے مطابق اس سے پہلے ہی الیکشن ختم کراکرنئی اسمبلی کی تشکیل کرنی ہوگی۔
عام آدمی پارٹی نےاس باردہلی کےلوگوں کےدرمیان کیجریوال حکومت کی پانچ سال کی حصولیابی کورکھا ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات کےلئےپارٹی کی طرف سےنیا نعرہ جاری کیا گیا ہے۔ عام انتخابات میں 'اچھے بیتے 5 سال، لگےرہوکیجریوال' نئے نعرے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
دہلی میں پارٹی کی طرف سے'کیجریوال پھرسے' نعرے کے ساتھ جم کرتشہیرکی جارہی ہے۔ اسی نعرے کےساتھ عام آدمی پارٹی نے دہلی میں کئی مقامات پرپوسٹربھی لگوائے ہیں اور کیجریوال حکومت کےکاموں سےلوگوں کوواقف کرارہے ہیں۔ اروند کیجریوال گزشتہ پانچ سال سےدہلی کےاقتدارپرقابض ہیں۔ اس کی نعرے کےساتھ عام آدمی پارٹی عوام کےدرمیان رہے گی۔

بی جے پی نے دہلی اسمبلی الیکشن 2020 میں جیت کا 'ونواس' ختم کرنے کے لئے انتخابی تیاری شروع کردی ہے۔ 'دہلی چلے مودی کے ساتھ-2020' کے نعرے کے ساتھ بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات لڑے گی۔ بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ دہلی کے اندراگاندھی انڈوراسٹیڈیم میں بوتھ سمیلن میں بوتھ کارکنان کو الیکشن جیتنے کا منتردیں گے۔ اس سمیلن میں دہلی بی جے پی کے 30 ہزارسے زیادہ بوتھ کارکنان کے شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔