Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 6, 2020

ایم آٸی ایم کی ماہانہ ضلعی میٹنگ کا انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
====================
 اے آئی ایم ایم پارٹی کی ماہانہ میٹنگ بدلا پو ر پڑاؤ واقع ضلع دفتر پرپارٹی ضلع صدر عمران بنٹی کی صدارت میں منعقد ہو ئی۔میٹنگ میں تمام عہدیداروں نے پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر حملہ کی شدید طور پر مذمت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ قابل مذمت ہے اس طرح کا عمل پاکستان کی معمولی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک عظیم نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ ملک میں رہنے والے تمام مذاہب،مسلک کے پیروکار شہریوں کا مذہبی تحفظ کو یقینی نہیں بناسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے سی اے اے قانون کے حق میں پوری بھارتیہ جنتا پارٹی اور حکومت سڑک پر ہے  حکومت مس کال کے ذریعہ عوام سے حمایت حاصل کررہی ہے۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ میں بہت بڑی خامیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت کے ذریعہ عوام کی آواز کو دبایا جارہا ہے۔ اترپردیش میں لکھنے، بولنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو ہندوستانی جمہوریت کے خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ تشدد کو کسی بھی قیمت پر جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتالیکن مبینہ تشدد کا جواب تشدد سے دینا بابائے قوم مہاتما گاندھی کے آدرشوں کے خلاف ہے جوائنٹ سکریٹری انجینئر زبیر احمد خان اور ضلعی خزانچی جاوید صدیقی نے کہا کہ ضلع میں پارٹی تیزی سے مضبوط ہورہی ہے  تین ماہ قبل ضلع کی رکنیت سازی مہم میں آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ممبر سازی مہم میں شامل ہوئے ہیں۔ ضلع پنچایت انتخاب میں ضلع کی تمام سیٹوں پر پارٹی اپنے امیدوار کو میدان میں اتارے گی۔اس موقع پر ضلع سکریٹری ڈاکٹر عبدالرشید، سینئر لیڈر، ارون پانڈے، دلشاد ایڈووکیٹ، صدر اسمبلی حلقہ کے صدر اسعد خان،شہر صدر معراج احمد، کیراکت اسمبلی صدر جگری خان، ملہنی اسمبلی حلقہ صدر محمد شعب، مچھلی شہر یووا نگر صدر محمد اکرم۔، اسماعیل قریشی، محمد سلیم، طارق خان، وغیرہ موجود رہے۔