Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 6, 2020

ڈی ایم نے گاٶں میں اچانک پہنچکر ترقیاتی کاموں کا لیا جاٸزہ۔۔۔کوٹے دار اور صفاٸی ملازم پر ایکشن۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=====================
ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ نے پیر کے روزکرنجاکلاں بلاک کے پریما پور گاؤں کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے گاؤں والوں سے وزیر اعظم رہائش گاہ، بیت الخلا، راشن کارڈکے بارے میں معلومات حاصل کی۔ جانچ کے دوران گاؤں والوں نے بتایا کہ صفائی کرنے والا ملازم صفائی کرنے نہیں آتا جس پر انھوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور صفائی اہلکار رمیش چندر موریہ کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران گاؤں والوں نے ضلع مجسٹریٹ سے شکایت کیا کہ کوٹیدار کے زریعے طے شدہ قیمت سے زیادہ رقم لی جاتی ہے، جس پر انھوں نے ضلع سپلائی افسر کو کوٹیدار کا لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے حق کوکھانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے گاؤں والوں کو وزیر اعظم آیوشمان منصوبہ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں والے رفع حاجت کرنے کے لئے کھیتوں میں نہ جاکربیت الخلا کا استعمال کریں۔ معائنہ کے دوران کچھ بچوں کو پتنگ اڑاتے ہوئے دیکھ ضلع مجسٹریٹ نے والدین کو بلا کر بچوں کو اسکول میں بھیجنے کی اپیل کی۔ اس دوران انھوں نے پرائمری اسکول پریما پور کا بھی معائنہ کیا۔ تزئین کاری کے تحت اسکول میں کئے گئے کام پر انھوں نے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے بورڈ کا سائز بڑا لگانے کے ساتھ ایل ای ڈی بلب لگانے کی ہدایت دی۔اس دوران گاؤں والوں نے بتایا کہ حلقہ لیکھ پال گاؤں میں نہیں آتے جس پر انھوں نے لیکھ پال سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایت ایس ڈی ایم کو دیا۔