Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 6, 2020

نہر کے ماٸینر کے اور فلو سے کسانوں کی ربیع کی فصل کو نقصان۔۔نہر ڈپارٹمنٹ کی عدم توجہی۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=====================
مچھلی شہر بلاک حلقہ کے ٹیکارڈیہ گاؤں میں تلاپور مائنر اورفلو ہونے سے سرسو اور گیہو کی 25بیگھہ سے زیادہ فصل پانی میں ڈوب کر تباہ ہو گئی۔معاملے میں کسانوں نے تحصیل و سچائی محکمہ سے کی ہے لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہونے سے کسانوں میں غم وغصہ ہے۔
چوبے پور ہردواری سے نکلی تلا پور مائنر کی صفائی ٹیکار ڈیہ گاؤں تک ٹھیکدار کے زریعے گزشتہ دنوں میں کراکر چھوڑ دیا گیا ہے۔آگے کی جانب صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے مائنر کا پانی اورفلو ہو کر کسانوں کے کھیتوں میں داخل ہو گیا اور درجنوں کسانوں کی فصلوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔گاؤں رہائشی اروند سنگھ،سنت لال گوتم،راجندر گپتا،پھول گوتم،شیام لال گوتم،جھلور پرجاپتی،راج ناتھ پرجاپتی،کالورام،سنتوش تیواری سمیت دیگر کسانوں نے بتایا کہ پانی کھیتوں میں داخل ہونے سے ان کی فصل زیر آب ہو گئی جس سے سرسو اور گیہوں کی 25بیگھہ سے زیادہ کی فصل مکمل بتاہ ہو چکی ہے۔پانی کی نکاسی نہیں ہونے سے دیگر کسانوں کے چہروں پر بھی سکن آگئی ہے۔کسانوں نے معاملے میں تحصیل انتظامیہ اور سچائی محکمہ کے زمہ داران سے معاملے کی شکایت درج کرائی لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔