Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 6, 2020

پولیس کارواٸی سے تنگ آکر نو شادی شدہ جوڈے نے کھایا زہر۔۔۔حالات تشویشناک۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=====================
جلالپور تھانہ حلقہ کے چوری گاؤں رہائشی ایک شادی شدہ جوڑے نے پولیس کی کاروائی سے ناراض ہو کر اجتماعی طور پر زہر کھا لیا جس کے سبب میں دونوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔آناً فاناً میں دونوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔جوڑے کے زہر کھانے کی اطلاع ملنے سے پولیس محکمہ میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی جگدیش دوبے عرف منا کی اہلیہ سندھیا دوبے52گزشتہ دیر شام کھیت میں رفع حاجت کیلئے جا رہی تھی کہ اسی درمیان پارٹی کر رہے کچھ نوجوانوں نے نازیبا کلمات کا استعمال کر دیا جس سے خاتون نے پولیس کو فون کر بلایا۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے موقع سے کچھ نوجوانوں کو حراست میں لیکر چوکی چلی آئی۔ادھر دیر شب متاثر معاملے کی تحریر لیکر چوکی پر پہنچا۔الزام ہے کہ پولیس چوکی چوری پر پولیس اہلکاروں نے مقدمہ درج کرانے کیلئے اسے جلالپور تھانے پر بھیج دیا جہاں دیر رات ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے اسے واپس لوٹا دیا۔ادھر کچھ دیر بعد ہی پکڑے گئے ملزمان کو پولیس نے چھوڑ دیا جس سے ناراض ہوئے جوڑے نے عزت کا حوالہ دیتے ہوئے زہریلی اشیاء کھا لیا جس کے سبب میں دونوں کی طبعیت خراب ہو گئی۔اہل خانہ کے زریعے دونوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔