Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 6, 2020

موٹر ساٸیکل نوجوان موٹر ساٸیکل سے بے قابو۔۔ایک کی موت دوسرا شدید زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=====================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے صبرحد گاؤں میں اپنے رشتہ دار کے یہاں یوم پیدائش کا جشن منا کر واپس لوٹ رہے موٹرسائیکل نوجوان چریا موڑ کے قریب بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈے میں چلے گئے جس کے سبب میں ایک کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔

اطلاع کے مطابق سرحدی ضلع اعظم گڑھ کے پوئی تھانہ تحت سلار پور گاؤں رہائشی اروند کمار28ولد پھرتو رام و سریندر کمار25ولد تلٹو رام مقامی کوتوالی حلقہ کے مذکورہ گاؤں میں اپنے رشتہ دار کے یہاں یوم پیدائش کے پروگرام میں شرکت کیلئے موٹرسائیکل سے آئے تھے۔پروگرام ختم ہونے کے بعد دونوں موٹرسائیکل سے واپس لوٹ رہے تھے کہ جیسے ہی مذکورہ موڑ کے قریب پہنچے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈ ے میں چلی گئی جس کے سبب میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ کے بعد چیخ سن پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے ایمبولنس کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اروند کو مردہ قرار دیتے ہوئے زخمی کی حالت نازک دیکھ ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔