Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 6, 2020

ٹی ڈی پی جی کالج میں گولی چلنے کی اطلاع پر پہنچی پولیس۔نقاب پوشيدہ بدمعاشوں نے کیا فاٸرنگ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
شہر کے لائن بازار تھانہ حلقہ واقع ٹی ڈی کالج احاطے میں نقاب پوش بدمعاشوں نے ایک طالب علم کو نشانہ کر فائر کر دیا جس سے طالب علم معمولی طور پر زخمی ہو گیا۔کالج میں گولی چلنے کی ا طلاع ملتے ہی سی او سٹی سمیت کئی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کراتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے

اطلاع کے مطابق لائن بازار تھانہ حلقہ کے نیوادا گاؤں رہائشی سورج یادو بی اے سوئم سال کا طالب علم ہے۔پیر کے روز وہ کالج میں سائنس شعبہ کے پیچھے کے حصے میں موجود تھا۔الزام ہے کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار چار نقاب پوش بدمعاشوں نے اسے نشانہ بناتے ہوئے فائر کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔کالج میں گولی چلنے کی اطلاع ملتے ہی سی او سٹی سشیل کمار سنگھ مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور زخمی طالب علم کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔اس ضمن میں ایس پی سٹی نے بتایا کہ طالب علم کے الزام کی جانچ کی گئی لیکن کسی بھی طالب علم نے گولی چلنے کی آواز نہیں سنی۔معاملہ پوری طرح مشتبہ معلوم ہو رہا ہے لیکن پولیس سبھی پہلو کی جانچ کر رہی ہے۔