Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 27, 2020

بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے 29 جنوری کو بھارت بند کا اعلان۔۔۔۔۔۔کٸی سیاسی “ غیر سیاسی تنظیموں کی تاٸید۔ بند کو کامیاب بنانے کی مولانا طاہر مدنی کی اپیل۔

از/ مولانا محمد طاہر مدنی/صداٸے وقت 
==============================
بھارت بند...... ملک گیر پروٹیسٹ....
29 جنوری کو بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے، یہ بند بہت اہم مسائل کیلئے کیا جارہا ہے؛
1... غیر دستوری CAA, NRC, NPR کی مخالفت میں
2.اگر کرنا ہے تو DNA کی بنیاد پر NRC کرو
3..مشین ( EVM) ہٹاؤ
4. ایس سی، ایس ٹی کا 2020 میں سیاسی ریزرویشن بغیر کمیونٹی کی رائے کے مت کرو.
5.. او بی سی کی 2021 میں ذات پر مبنی مردم شماری کراؤ
یہ وقت فیصلہ کن لڑائی کا وقت ہے، سرکار کی پالیسیاں دلتوں، پس ماندہ طبقات اور اقلیتوں کے خلاف ہیں، اس لیے مل کر مزاحمت کرنا بہت ضروری ہے. مختلف تنظیموں، علماء کرام اور قائدین نے اس بند کی پر زور تائید کی ہے، اس لیے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ اس بند کو کامیاب بنائیں اور چند باتوں پر دھیان دیں؛
١.. بند مکمل طور سے پرامن رہے اور کسی طرح کی زور زبردستی اور تشدد ہرگز نہ ہو.
٢... اپنا کاروبار اور دکانیں مکمل طور پر بند رکھیں اور دکانوں کے بند شٹر پر بینر لگا دیں کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر واپس لو.
٣... خواتین اس دن بازار ہرگز نہ آئیں اور مرد حضرات بھی بازار میں نہ دکھائی دیں، مکمل سناٹا ہونا چاہیے تاکہ مضبوط پیغام جائے.
یاد رکھیں یہ وقت آر پار کی لڑائی کا ہے، ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی کیفیت ہے، فرقہ پرست اور فاشسٹ طاقتوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، یہ طاقتیں دستور کو بدلنے کی سازش کر رہی ہیں اور سماج کو ہندو مسلم بنیاد پر تقسیم کرکے اپنے زہریلے ایجنڈے کو نافذ کرنا چاہتی ہیں. ان کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد اور یکجہتی بہت ضروری ہے.
آییے عہد کریں کہ ہم متحد ہوکر فرقہ پرستی کا مقابلہ کریں گے اور فاشسٹ طاقتوں کو ناکام بنائیں گے؛
آواز دو.... ہم ایک ہیں
بھارت بند کو کامیاب بنائیں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں
ایکتا کا راج چلے گا... مسلم ہندو ساتھ چلے گا.
طاہر مدنی. 28 جنوری 2020