Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 27, 2020

آج مورخہ ٢٨ جنوری ٢٠٢٠ بروز منگل کی اہم خبریں۔

*آج کی اہم خبریں*
*ABD News*
*2جمادی الثانی 1441ھ*
*28/ 01/ 2020*
          ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  صداٸے وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔
==============================

*تشدد میں ملوث پولیس والوں پر کیا کارواٸ ہوٸ ؟ ہاٸ کورٹ کا حکومت سے جواب طلب*
واضح ہوکہ یوپی پولیس فائرنگ معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے خلاف سخت رخ اختیار کیا ہے عدالت نے پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 23 افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ایف آئی آر کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔شہریت قانون اور این آرسی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس فائرنگ سے ہونے والی اموات پر عدالت نے ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔عدالت نے ریاستی حکومت سے یہ سوال بھی کیا ہےکہ تشدد میں ملوث پولیس اہل کاروں کے خلاف ریاستی حکومت نے اب تک کیا کارروائی کی ہے؟
---------------------------------------
*دہلی کا شاہین باغ،لکھنٶ کا گھنٹہ گھر زبردست احتجاج جاری*
واضح ہوکہ دہلی کے شاہین باغ میں CAA کے خلاف لگاتار خواتین کا احتجاج جاری ہے،کل وہاں خواتین کا حوصلہ بڑھانے منور رانا کی دونوں بیٹیاں سمیہ اور فوزیہ پہونچی،دوسری طرف لکھنٶ کے گھنٹہ گھرمیں خواتین کا احتجاج جاری ہے کل یہاں مولانا عبد العلیم فارقی اور خالد رشید فرنگی محلی اور شیعہ عالموں کا ایک وفد پہونچا اور انکی حمایت کی اور حوصلہ بڑھایا،اور حکومت ہند سے مطالبہ کیاکہ وہ اس کالے قانون کو واپس لے۔
---------------------------------------
*شاہین باغ کی طرز پر بڑھتا جارہا ہے خواتین کا احتجاج*
واضح ہوکہ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر احتجاج بہت سی جگہ پر جاری ہے،لیکن  اب اس طرز پر مختلف شہروں میں بڑھتا جارہا ہے،ممبٸ، ہاپوڑ ، بادشاہی باغ اتراکھنڈ،دربھگنہ بہار،دیوبند میں بھی خواتین کا احتجاج شروع ہوگیا ہے،انکا مطالبہ ہے کہ حکومت شہریت ترمیمی قانونCAA کو واپس لے۔
---------------------------------------
*این پی آر کو سپریم کورٹ میں کیا گیا چیلنج:عدالت نےحکومت سے مانگا جواب*
واضح ہوکہ قومی آبادی رجسٹر (NPR)کے پورے عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں مرکزی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ اب اس کی سماعت شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)کے ساتھ ہوگی۔این پی آر کو نریندر مودی حکومت کی کابینہ نے گذشتہ سال دسمبر میں منظور کیا تھا۔ اس میں،گھر گھر جاکر ایک رجسٹر تیار کیا جائے گا اورجس میں یہ ریکارڈ کیاجائیگا کہ کون کہاں رہتاہے۔
---------------------------------------
*این آر سی معاملہ:مرکز اور آسام کو سپریم کورٹ کا نوٹس*
واضح ہوکہ سپریم کورٹ نے آسام میں قومی شہریت رجسٹر NRC میں تقریبا دو ہزار ٹرانس جینڈروں کو باہر رکھنے کے سلسلے میں داٸر عرضی پر سماعت کرتے ہوۓ پیر کو مرکز اور آسام حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے،اور جواب طلب کیا ہے این آر سی کے عمل کے دوران اور آخری مسودے کی اشاعت کے بعد کے مرحلوں میں ٹرانس جینڈروں کو شامل کرنے کا حوالہ دیتے ہوۓ آسام کی پہلی ٹرانس جینڈر جج بروا نے عدالت کا رخ کیا۔
---------------------------------------
*نکاح، حلالہ، متعہ اور شرعیہ کورٹ سے متعلق داٸر عرضی کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ سپریم کورٹ پہونچی* 
واضح ہوکہ نکاح حلالہ،متعہ، شرعیہ کورٹ پر پابندی لگانے سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور کہا کہ سپریم کورٹ ان سب معاملوں میں پہلے ہی فیصلہ سنا چکا ہے مزید کہا کہ مذہبی معاملات میں مفاد عامہ کی عرضی وہ شخص داخل نہیں کرسکتا جو اس مذہب کا حصہ ہی نہیں ہے، مسلم مذہب کے معاملات کی دیکھ بھال کے لۓ مسلم پرسنل لا اور دیگر تنظیمیں موجود ہیں۔
---------------------------------------
*چیف جسٹس نے وکلاء کو لگائی پھٹکار،کہا اپنے سیاسی معاملات کیلئے عدالت کو استعمال نہ کریں* 
واضح ہوکہ مغربی بنگال میں سیاسی قتل و غارت گری سے متعلق بی جے پی کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے بی جے پی اور مغربی بنگال حکومت کے وکیلوں کو پھٹکار لگائی انھوں نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی معاملات حل کرنے کے لئے عدالت کو استعمال نہ کریں۔مغربی آپکو بتا دیں کہ بی جے پی کی جانب سے گورو بھاٹیا اورترنمول کانگریس پچھم بنگال کی طرف سے سینئر وکیل کپل سبل نے پیر کو اپنا مقدمہ عدالت میں پیش کیا۔
---------------------------------------
*شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں 6 مزید درخواستیں دائر*
واضح ہو کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لڑائی سڑک سے لے کر سپریم کورٹ تک لڑی جارہی ہے پیر کو سی اے اے کے خلاف چھ مزید درخواستیں دائر کی گئیں اس میں سے، اے آئی یو ڈی ایف کے اسوم جن مورچہ کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے.ان درخواستوں کے ذریعے سی اے اے کے  ماتحت قوانین جیسے پاسپورٹ ایکٹ اور دیگر قواعد پر بھی رکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم چیف جسٹس ایس اے بووڈے نے اس کو روکنے کی تردید کرتے ہوئے باقی درخواستوں کی طرح ان درخواستوں پر پانچویں ہفتے میں سماعت کے لئے تاریخ مقرر کردی ہے.
---------------------------------------
*جامعہ کی وی سی کے خلاف درخواست،کورٹ نے حکومت اور یو جی سی سے جواب طلب کیا*
واضح ہوکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ اختر کی تقرری کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی پیر کو درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت یونیورسٹی گرانٹ کمیشن سنٹرل ویجیلنس کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کیا ہے.
---------------------------------------
*اعظم خان کے خلاف دو معاملے میں ضمانتی وارنٹ جاری*
واضح ہوکہ اعظم خاں مسلسل مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں،پیر کو لوک سبھا چناٶ کے درمیان جیا پردا پر متنازعہ بیان دینے کے معاملے ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
---------------------------------------
*راہل گاندھی اور پرینکا حقوق انسانی کمیشن پہونچے،یوپی حکومت کی شکایت*
واضح ہوکہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا سمیت کٸ بڑے لیڈران قومی انسانی حقوق کمیشن سے ملاقات کی اور اترپردیش میں شہریت ترمیمی قانون CAA کے خلاف مظاہرہ کررہے لوگوں کے حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے متعلق پوری تفصیل دی، پرینکا گاندھی نے کٸ واقعات کا ذکر کیا اور ثبوتوں کے ساتھ کمیشن کو بتایا کہ وہاں کس طرح سے لوگوں کے نا انصافی ہورہی ہے۔
---------------------------------------
*شہریت ترمیمی ایکٹ کےخلاف اسمبلی میں قرارداد لانے والی چوتھی ریاست بنی پچھم بنگال* 
واضح ہوکہ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کے درمیان مغربی بنگال حکومت نے اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف ایک قرارداد پیش کی مغربی بنگال ملک کی چوتھی ریاست بن گئی ہے جس نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف قانون ساز اسمبلی میں قرارداد پییش کی۔  اس سے قبل کیرالہ،پنجاب اور راجستھان میں اس قانون کے خلاف ایک تجویز لائی گئی ہے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے سیاسی اختلافات کو نظرانداز کرتے ہوئے حزب اختلاف ماکپا اور کانگریس سے مرکز میں بی جے پی حکومت کے خلاف مل کر لڑنے کا مطالبہ کیا ممتا بنرجی نے اسمبلی میں اس تجویز پر کہا کہ این پی آر ، این آر سی اور سی اے اے سب ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور نیا شہریت قانون عوامی مخالف ہے۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قانون واپس لیا جائے۔
---------------------------------------
*'گولی مارو' کے نعرے پر انوراگ ٹھاکر پہنسےالیکشن کمیشن نے طلب کی رپورٹ*
واضح ہوکہ کل دہلی میں انتخابی ریلی کے دوران بی جے پی کےمرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرلوگوں کے ساتھ متنازعہ نعرے بازی کرکے مشکلات میں پڑ گئے ہیں انھوں نے غداروں کو گولی مارو کے نعرے لگائے کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ کے بیان پر اعتراض کیا اور الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کیالھذا الیکشن کمیشن نے ان سے رپورٹ طلب کی ہے۔
---------------------------------------
*روشن باغ میں شہریت ترمیمى قانون کے خلاف خواتین کے دھرنے پر پولیس نے کسا شکنجہ*
واضح ہو کہ الہ آباد میں پولیس نے روشن باغ،منصور پارک کے اردگرد اپنا گھیرا اور بھی تنگ کردیا ہے۔ منصور پارک میں گذشتہ 16 دنوں سے شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف ہزاروں خواتین احتجاجی دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں،اور پولیس کی طرف سے دباؤ بنائے جانےکے باوجود احتجاجی خواتین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اور دھرنے میں شامل ہونے والی خواتین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
---------------------------------------
*رانچى میں احتجاجی دهرنا کا سلسلہ جارى، يوگيندر یادو نے مسلم معاشرے سے متعلق کهى یہ بات*
واضح ہو کہ رانچی میں گذشتہ ۲۰ جنوری سے جاری دھرنا میں روز بروز خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس دھرنے میں مختلف مذاہب کےلوگ شامل ہو رہے ہیں۔ سوراج ابھیان کے سربراہ یوگیندر یادو نے بھی اس دھرنا میں شامل ہوکرخواتین کا حوصلہ بڑھایا۔اور اس موقع پر یوگیندر یادو نے دھرنا میں شامل خواتین کی کثیر تعداد پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ مسلم معاشرے میں خاص طور پرخواتین اور نوجوانوں میں نئی قیادت پیدا ہو رہی ہے، جو یہ بتا رہا ہےکہ ہم ہندوستانی ہیں اور ہر چیز میں برابر کےحقدار ہیں۔
---------------------------------------
*پی ایف آئی نے سی اے اے پروٹسٹ کے لئے مالی اعانت کے الزامات کوکیا مسترد کردیا*
واضح ہوکہ گزشتہ دنوں سنٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ طور پر ایک تحقیقات میں پایا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور ریہاب انڈیا فاؤنڈیشن نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کے لئے 134 کروڑ روپے دیئے ہیں۔
جس پر پی ایف آئی نے ایک بیان جاری کر سی اے اے پروٹسٹ کے لئے مالی اعانت کے تمام الزامات کو مسترد کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے -اورمختلف میڈیا چینلز پر چلائی جانے والی ان اطلاعات کی شدید مذمت کی۔
---------------------------------------
*‌گاندھی یاترا پہنچی لکھنؤ*  
‌شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹرکے خلاف نکالی گئی گاندھی یاترا پیر کو لکھنؤ پہنچی. سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا اور سابق ممبر پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کی سربراہی میں گاندھی یاترا کچھ دن پہلے ممبئی کے گیٹ وے انڈیا سے شروع ہوئی تھی لکھنؤ پہنچنے پر گاندھی کے دورے کا سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے خیرمقدم کیا. یشونت سنہا نے اس دوران مودی سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کچھ ایسے اقدامات کیے ہیں جس سے ملک میں ہنگامہ اور بدامنی پھیل گئی ہے۔
---------------------------------------
*حکومت ایئر انڈیا کی فروخت کےلئے تیار،سبرامنیم سوامی نے بتایا ملک مخالف*
واضح ہو کہ حکومت نے پبلک سیکٹر کی ہوابازی خدمات کمپنی ایئر انڈیا کی فروخت کا عمل شروع کرتے ہوئے آج لیٹر آف انٹریسٹ طلب کئے ہیں۔شہری ہوابازی کمپنی کی وزارت کی جانب سے جاری معلومات کے بنیادی خط میں کہا گیا ہے کہ لیٹر آف انٹریسٹ 17 مارچ تک داخل کرائے جا سکتے ہیں۔اہل بولی لگانے والوں کو مالی ٹنڈر جمع کرنے کے لئے 31 مارچ کو مطلع کیا جائے گا۔خیال رہے کہ شہری ہوابازی کی وزارت نے پیر کے روز جیسے ہی یہ اعلان کیا، سبرامنیم سوامی بھڑک گئے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’ یہ سودا پوری طرح سے ملک مخالف ہے اور میں اس کے خلاف عدالت جانے کے لئے مجبور ہوں‘‘۔