Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 27, 2020

افغانستان میں امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ۔


امریکہ کا ایک فوجی طیارہ، جو افغانستان میں فوجی نگر کے لیے استعمال ہوتا تھا، طالبان کے کنٹرول کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ امریکی فوج کے عہدے داروں نے طیارہ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/٢٧ جنوری ٢٠٢٠۔
===========-==================
امریکی فضائیہ کے چیف آف سٹاف جنرل ڈیو گولڈ فین نے واشنگٹن میں بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ، میدان جنگ سے متعلق اطلاعات کے آلات سے لیس E-11A طیارہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم طیارہ گرنے کے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔
افغانستان میں امریکی فوج کے ایک ترجمان نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایسی علامات موجود نہیں ہیں کہ طیارے کو کسی دشمن نے مار گرایا ہو۔
امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے پیر کے روز پنٹاگان میں فرانسیسی مسلح افواج کی وزیر فلورنس پارلے کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں اس صورت حال سے آگاہ ہوں۔

افغانستان میں طیارہ گرنے کے متعلق سب سے پہلے سوشل میڈیا پر صوبہ غزنی کے مقامی لوگوں کی جانب سے خبریں آئیں۔ اس کے چند گھنٹوں کے بعد طالبان کے ترجمان ذبح اللہ مجاہد نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو غزنی کے علاقے سادو خیلو میں امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں طیارے کے عملے سمیت سی آئی اے کے اعلیٰ عہدے دار ہلاک ہو گئے۔ طیارے کا ملبہ اور نعشیں حادثے کے مقام پر بکھری پڑی ہیں۔