Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 21, 2020

دہلی۔۔ایل جی نے شاہین باغ کے احتجاجیوں سے بات چیت کے لٸیے بلایا۔۔۔8 افراد کے وقد نے کی ملاقات۔۔اسکولی بس و ایمبولینس کو راستہ دینے پر آمادگی۔

شہریت ترمیمی قانون  اور  کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں کئی دنوں سے مظاہرہ کررہے مظاہرین نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل  سے منگل کو ملاقات کی۔ ایل جی سے 8 مظاہرین نے بات چیت کی۔ بات چیت میں مظاہرین نے اسکولی بسوں اور ایمبولینس کو راستہ دینے کی بات کہی۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢١ جنوری ٢٠٢۔
==============================
شہریت ترمیمی قانون   اور  کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں کئی دنوں سے مظاہرہ کررہے مظاہرین نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل  سے منگل کو ملاقات کی۔ ایل جی سے 8 مظاہرین نے بات چیت کی۔ بات چیت میں مظاہرین نے اسکولی بسوں اور ایمبولینس کو راستہ دینے کی بات کہی۔
شاہین باغ مظاہرین  کے وفد کے رکن تاثیر احمد نے کہا، "ہم نے اپنی باتیں ایل جی کے سامنے رکھی ہیں۔ ایل جی نے کہا ہے کہ وہ یہ باتیں وزارت داخلہ تک پہنچائیں گے"۔ تاثیر احمد کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ ہم کل کے سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کریں گے۔ ایمبولینس، اسکولی بسوں کو راستہ دینے کی بات کہی گٸی۔
گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں احتجاج کررہی ہیں اور اسی وجہ سے کالندی کنج، شاہین باغ کا راستہ بند ہے۔ اس راستے پر گاڑیوں کی معمول کی آمد ورفت بحال کرنے کیلئے پیر کے روز سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عرضی میں کہا گیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے 14 جنوری کو اس راستے پر  آمد ورفت سے متعلق رخنہ کو لیکر فوری فیصلہ سنانے سے انکار کردیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ وہ براہ راست طور ہر احتجاج سے نمٹنے، احتجاجی مقام یا گاڑیوں کی آمدورفت کو لیکر کوئی ہدایت نہیں دے گی کیونکہ اس سے نمٹنا واقعی صورتحال اور پولیس کے صوابدید  پر منحصر کرتا ہے۔