Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

بہاراردوڈائریکٹوریٹ کااعلان :مزید 900 خالی اسامیوں پربھرتی کے لیے حکومت سے لی جارہی ہے منظوری۔

پٹنہ ۔۔۔بہار /صداٸے وقت / ذراٸع /٣١ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
بہار میں اردو ڈائریکٹوریٹ، اردو زبان کے کے سلسلے میں سنجیدہ نظر آرہا ہے۔ کاغذپر رہا اردو ڈائرکٹوریٹ کا ادارہ، امتیاز احمد کریمی کے ڈائریکٹر بننے کے بعد زمین پر دیکھائی دینے لگا۔ کبھی ڈائریکٹوریٹ کا نام بھی اردو میں نہیں لکھا گیا تھا ۔اب اردو ڈائریکٹوریٹ، بہار کے سبھی ضلعوں میں سرکاری محکموں، اہم اداروں اور سرکاری دفاتر کا سائن بورڈ اردو میں لکھوانے کا حکم جاری کررہا ہے۔ اردو ڈائریکٹوریٹ کے ماتحت کام کرنے والے ملازمین کو ڈائریکٹوریٹ نے انتباہ کیا ہیکہ وہ اردو میں کام کرے نہیں تو ان پر سخت کاروائی کی جائےگی ۔لیکن ان سب کے باوجود ریاست میں اردوزبان کو پوری طرح سے نافذنہیں کیاجارہاہے۔

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ملازمین کی کمی کے سبب وہ اردو کا کام ٹھیک سے نہیں کر پارہے ہیں لیکن جلد ہی یہ مسئلہ حل ہونے والا ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 17 اپریل 2018 کو اردو ڈائریکٹوریٹ کے تعلق سے ایک بڑا فیصلہ کیاتھا۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیاگیا تھا کہ1765 اردو ملازمین کی بحالی کی جائےگی۔ حالانکہ بحالی کا مرحلہ ابھی پورا نہیں ہوا ہے لیکن1500عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں ۔جس کا امتحان بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کی جانب سے مارچ کے مہینہ میں منعقد ہونے والا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کی مزید 900 پوسٹ ابھی خالی ہے جس پر بحالی کی منظوری حکومت سے لینے کی تیاری کی جارہی ہے۔


بہاراردو ڈائرکٹوریٹ


بہار کی دوسری سرکاری زبان اردو کو زمینی سطح پر نافذ کرانے کی ذمہ داری اردو ڈائریکٹوریٹ کی ہے لیکن ملازمین کی کمی کے سبب اردو کے تعلق سے ڈائریکٹوریٹ اپنا نشانہ پورا کرنے سے قاصر رہا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائرکٹر نے بتایا کی ایک بار بحالی کا مرحلہ پورا ہوگیا تو اردو کےمسائل بھی حل ہونگے اور ڈائریکٹوریٹ ،اردو کے فروغ کے تعلق سے بہتر طریقہ سے کام کر سکےگا۔
ادھر محبان اردو، اردو ملازمین کی بحالی میں ہورہی تاخیر سے ناراض ہیں۔ ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن کے چیئرمین مولانا انیس الرحمان کے مطابق حکومت نے2سال پہلے اردو ملازمین کو بحال کرنے کا اعلان کیاتھا لیکن اب تک اس تعلق سے کاروائی نہیں ہوسکی ہے ساتھ ہی مزید 900 اسامیاں ڈائریکٹوریٹ میں خالی ہے۔ مولانا انیس الرحمان تمام عہدوں کو جلد پور کرنے کی حکومت سے اپیل کی ہے۔ انکے مطابق موجودہ سال بہار اسمبلی کا انتخابی سال ہے۔ حکومت اس سلسلے میں فوری طور پر کاروائی نہیں کرتی ہے تو بحالی کا عمل پورا نہیں ہوسکےگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کی نتیش کمار اردو نوازی کا دم بھرتے رہے ہیں یہ موقع ان کے دعوے کو پورا کرنے کا ہے۔