Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 5, 2020

انجمن طلباٸے قدیم مدرستہ الاصلاح مہاراشٹر یونٹ کا انتخاب نو !!!

ممبٸی ۔۔مہاراشٹر/صداٸے وقت /ذراٸع /مورخہ ٥ جنوری ٢٠٢٠۔
======================
انجمن طلبہ قدیم مدرستہ الاصلاح مہاراشٹر یونٹ نے اپنی دوسری میقات کے لیے ذمہ داران کا انتخاب کر لیا ہے.

آج بتاریخ 5 جنوری 2020  بروز اتوار انجمن اسلام الانا ہائی اسکول کرلا میں شام تین بجے انتخابی نشست ہوئی. الیکشن کے لیے مولانا عمر اسلم اصلاحی صاحب ،مولانا عتیق الرحمان اصلاحی صاحب اور ڈاکٹر اشہد جمال ندوی صاحب آبزرور منتخب کیے گئے تھے.
تمام ممبران کو  انجمن طلبہ قدیم مدرستہ الاصلاح مہاراشٹر یونٹ کے ڈیڑھ سو ممبران کی فہرست دی گئی جن میں سے مجلس انتظامی کے لیے بیس ممبران کا انتخاب کرنا تھا.
بہت ہی خوشگوار اور پرسکون ماحول میں تمام ممبران نے بیلٹ پیپر پر بیس افراد کے نام لکھ کر الیکشن نگراں گروپ کے حوالے کیے.
نگراں گروپ نے تھوڑی دیر میں بیس منتخب ناموں کی لسٹ پیش کردی.
بعد میں مجلس انتظامیہ کے منتخب بیس  ممبران نے متفقہ طور پر محمد جاوید اصلاحی صاحب کھریواں  کو دوبارہ صدر منتخب کیا. تمام لوگوں نے بیک راے جاوید صاحب کی تین سالہ مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی.
جب کہ مولانا اختر سلطان اصلاحی صاحب اور ڈاکٹر اسفر اصلاحی صاحب کو نائب صدر، راقم محمد فاروق اصلاحی کو جنرل سکریٹری، شکیل خان اصلاحی صاحب اور اظہر ابوالکلام اصلاحی بینا پارہ کو جوائنٹ سکریٹری، جمال خان اصلاحی صاحب کو خازن، محمد فیصل ظلی صاحب کو معاون خازن منتخب کیا.
انتخاب بہت منظم انداز سے ، متعین وقت   اور پرسکون ماحول میں ہوا.

اس سے قبل صدر یونٹ جناب جاوید اصلاحی صاحب اور نائب صدر اختر سلطان اصلاحی صاحب نے ممبران سے گزارش کی تھی کہ انتخاب میں اس امر کا خاص لحاظ کیا جاے کہ اہل افراد اور انجمن کے لیے وقت، صلاحیت اور مال کی قربانی دینے والے افراد کو ہی سامنے لایا جاے. جاوید صاحب نے یہ اعلان بھی کیا کہ منتخب ذمہ داران میں سے اگر کوئی یہ محسوس کرے کہ وہ انجمن کے لیے کام کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے تو انتخاب کے بعد وہ تحریری طور سے معذرت کر لے، محض عہدے اور نام ونمود کے لیے ذمہ داریاں قبول کرنا مناسب نہیں ہے.اس سے اداروں کا نقصان ہوتا ہے.
الیکشن کمیٹی کے تینوں معزز اراکین نے اس انتخاب ہر انجمن مہاراشٹرا کے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی اور تمام یونٹوں بشمول مرکزی یونٹ میں اسی انداز سے انتخاب کی خواہش کا اظہار کیا.

مولانا عمر اسلم اصلاحی صاحب کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہنچا