Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 10, 2020

لاٸنس کلب کے زیر اہتمام گرم کپڑوں ودیگر اشیإ ضروریہ کی تقسیم۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
========================
سماجی ادارہ لائنس کلب جون پور نے غذائی قلت کے شکار اور ٹی بی میں مبتلا مریضوں امداد فراہم کرنے کے لئے ادارے کے صدر صدر امت پانڈے کی قیادت میں کرنجاکلاں بلاک کے جموہائی، کھوبھریہ، وچھلا پور، پتہنا، دودھورا، سمودھی پور، سید پور وغیرہ گاؤں میں جاکرمریضوں کے کنبہ سے ملکر راشن، سویٹر، جیکٹس اور کمبل وغیرہ تقسیم کیا گیا۔ اس دوران ادارے نے لوگوں کو بیماری سے محفوظ رہنے کے اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں  دوائیں باقاعدگی سے کھانے کی ترغیب دی گئیں۔

امت پانڈے نے بچوں اور ان کے والدین کو بیماری کے بارے میں، بیماری سے بچاؤ اور اس سے بچنے کے طریقہ کے بارے میں بتایا، پروگرام کے کنوینر سید محمد مصطفی نے بتایا کہ یہ خدمات ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ کی حوصلہ افزائی سے کی جارہی ہیں۔ اس کے بعد  اس نے لوگوں کو صفائی اور حفظان صحت سے آگاہ کیا، کیونکہ زیادہ تر بیماریاں صرف گندگی ہی کے ذریعے پھیلتی ہیں۔ سکریٹری سنجے شریواستو نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شتروگھن موریا، اشوک موریہ، رام کمار ساہو، سنجے سنگھنیہ، رنجیت سنگھ، سی ڈی پی او گیانتی دیوی، آنگن واڑی سنیتا دیوی، کماری دیوی، سریتا سنگھ، سنگیتا استھانا، پرمیلا یادو، سنگیتا سنگھ، انیتا یادو، چندربالایادو، انیتا مشرا وغیرہ موجود رہی۔