Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 10, 2020

سرکاری اسپتال میں زچگی کے لٸیے آٸی خاتون کی موت۔۔اہل خاندان کا اسپتال میں ہنگامہ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
==============================
شاہ گنج کمیونٹی صحت مرکز میں گزشتہ دیر شب ژچگی کیلئے آئی ایک خاتون کی علاج کے دوران موت ہونے سے ناراض ہوئے لواحقین نے اسپتال میں جم کر ہنگامہ کر دیا۔اسپتال میں ہنگامے کی خبر ملتے ہی پہنچی پولیس نے مشتعل لوگوں کو سمجھاتے ہوئے واپس بھیج دیا۔صحت اہلکاروں کے مطابق خاتون کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اہل خانہ کو ضلع اسپتال ریفر کیا گیا تھا لیکن اہل خانہ اسے لے جانے میں دیر کرنے لگے جس سے یہ واقعہ پیش آیا۔
بتاتے ہیں کہ سرس گاؤں رہائشی پرتیک کمار کی اہلیہ رینا22حاملہ تھی جس کو گزشتہ دیر شام درد ہونے پر اہل خانہ ژچگی کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔ڈاکٹروں نے مطابق خاتون کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے ضلع اسپتال ریفر کیا گیا لیکن اہل خانہ کی لاپرواہی سے وقت سے علاج نہیں ہو سکا اور خاتون کی موت ہو گئی۔وہیں اہل خانہ کا الزام ہے کہ خاتون کو زیادہ تکلیف ہونے کے باوجود ڈاکٹر ایک گھنٹے بعد دیکھنے آئے جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔خاتون کی موت سے ناراض ہوئے اہل خانہ نے اسپتال میں نصف گھنٹہ تک ہنگامہ کرتے رہے جس پر پہنچی پولیس نے سمجھاتے ہوئے انھیں واپس بھیج دیا۔