Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 10, 2020

گرام پردھان نے دی قتل کرنے کی دھمکی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=====================
ترقیاتی کاموں اور بیت الخلاء کی تعمیر میں بدعنوانی کی شکایت کرنے والے دیہی سے ناراض پردھان نے شکایت کرنے والوں کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پرکھیتاسرائے پولیس نے مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔

کھٹہن بلاک کے اہیرپرشورام پور گاؤں رہائشی للن سنگھ، اور راج ناتھ یادو سمیت دیگر باسندوں نے گاؤں میں ہوئے ترقیاتی کاموں اور بیت الخلاء کی تعمیر میں پردھان کے زریعے بدعنوانی کرنے کی شکایت ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دیتے ہوئے جانچ کرانے کی مانگ کی تھی۔شکایت دہندگان کے مطابق گزشتہ 4 جنوری کو بیت الخلاء سے محروم مستحقین کے بیت الخلا کے لئے وہ لوگ بلاک ہیڈکوارٹر پروی ڈی او سے ملنے گئے تھے، جہاں گاؤں کے پردھان پہلے سے موجود تھے۔ الزام ہے کہ انہیں دیکھ کر گاؤں پردھان مشتعل ہو گئے اور سبھی کے سامنے مارپیٹ کر قتل کرنے کی دھمکی دینے لگے۔معاملے میں شکایت دہندگان نے دوبارہ 6 جنوری کوضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دیا۔ جس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے کھیتاسرائے تھانہ انچارج کو مقدمہ قائم کر تفتیش کرنے کی ہدایت دی۔ایس پی کی ہدایت ملتے ہی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔