Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 10, 2020

اساتذہ کے وقد نے وزیر مملکت کو دیا میمورینڈم۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=======================
پرائمری اساتذہ یونین کے ضلع صدر امت سنگھ کی قیادت میں جمعہ کے روز اساتذہ کا ایک وفد صوبے کے وزیر مملکت برائے شہری ترقی گریش چندر یادو اور ظفرآباد ممبر اسمبلی ہریندر سنگھ نے پارٹی دفتر پر ملاقات کر پرانے پنشن کی بحالی اور پریرنا ایپ کے خلاف احتجاج سمیت 21 نکاتی مطالبے کی حمایت میمونڈم سونپا۔

ضلع صدر امیت سنگھ نے کہا کہ بیسک تعلیم کونسل کے اساتذہ پوری لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں اس سال ضلع میں بیسک تعلیم کونسل کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ کیمپس میں جسمانی اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے مستقل جدوجہد ہو رہی ہے، لیکن کچھ بڑے عہدیداروں نے اپنی کمیوں کو چھپانے اور مفادات کے لئے بیسک تعلیم کونسل کے اساتذہ کو بدنام کرنے کی نیت سے پریرنا ایپ کے ذریعہ موجودگی کو درج کرنے کا حکم دیا ہے، جو سراسر ناقابل عمل اور رازداری کی خلاف ورزی ہے۔ اساتذہ کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی خفیہ معلومات پرائیویٹ کمپنی کو دی جارہی ہیں، جو واضح طور پر رازداری کی خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ پرانی پنشن اساتذہ کے ضعیفی کی لاٹھی ہے جس  کو ہٹاکر نئی پنشن اسکیم کو نافذ کرنا غلط ہے۔

انہوں نے عوامی نمائندوں سے اپیل کیا کہ وہ صوبے کے وزیر اعلی اور وزیر اعظم کے ذریعے پرانی پنشن سکیم کو بحال کرائیں۔ اس موقع پر اشونی سنگھ، ضلع نائب صدر راجیش "ٹونی"، ضلع جوائنٹ سیکریٹری شیلندر سنگھ، سروج سنگھ وغیرہ اساتذہ موجود رہے۔