Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 10, 2020

ملک کی مختلف ریاستوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /نماٸندہ /١٠ جنوری ٢٠٢٠
=============================
آج مورخہ ١٠ جنوری بعد نماز جمعہ ملک کی مختلف ریاستوں کے کٸی شہروں میں شہریت ترمیمی قانون۔این آر سی و مردم شماری رجسٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوٸے ہیں۔
ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں ممبر پارلیمنٹ و ایم آٸی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی کی قیادت میں ”ترنگا ریلی“ نکالی جارہی ہے جس میں سی اے اے کو واپس لینے کی مانگ ہے۔اس ریلی میں عوامی سیلاب ہے خواتین بھی اچھی تعداد میں شریک ہیں۔
دہلی کی جامع مسجد میں بھی احتجاج ہو رہا ہے۔دہلی کے ہی علاقے سیلم پور اور جعفرا آباد میں بھی احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے۔شاہین باغ و جامعہ میں احتجاج بدستور جاری ہے ۔جامعہ اور جے این یو کے طلبہ بھی احتجاجی ریلیوں میں شرکت کررہے ہیں۔۔واضح ہو کہ کل ٩ جنور کو جے این یو کے طلبہ کے مارچ پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا جس میں کٸی طلبہ زخمی ہوگٸے تھے اور کچھ طلبہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔
مغربی بنگال سے بھی خبر ہے کہ کولکاتا میں بھی پرمیشن نہ ملنے کے باوجود بھی ریلی نکالی گٸی ہے۔جس میں کالے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
ابھی تک کی رپورٹ کے مطابق ریلیاں پرامن ہیں۔اور اپیل بھی کی جارہی ہے کہ مظاہرہ پرامن ہونا چاہٸے۔