Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 28, 2020

نقب لگا کر دکان میں چوری کی واردات۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
==========================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے تاخہ پورب گاؤں میں حوصلہ بلندچوروں نے ایک دکان میں نقب لگا کر کاؤنٹر میں رکھا نقدی سمیت ہزاروں کا سامان اٹھالے گئے۔متاثر کی اطلاع پر پہنچی پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی رویندر یادوکی گاؤں میں ہی کیرانہ اسٹور اور منی ٹرانسفر کی دکان ہے۔روزانہ کی طرح گزشتہ شب کام ختم ہونے کے بعد وہ گھر چلا گیا تھا۔ادھر دیر شب حوصلہ بلند چوروں نے دکان کے پیچھے سے نقب لگا کر اندر داخل ہو گئے اور کاؤنٹر میں رکھا26ہزارنقدی سمیت دس ہزار کے سامان اٹھا لے گئے۔منگل کے روز دکان کھولنے پر سامان بکھرا دیکھ متاثر نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے کوتوالی پولیس نے موقع معائنہ کر نامعلوم چوروں کے خلاف تحریر لیتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔