Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 28, 2020

ڈی ایم نےکیا گاٶں کا معاٸنہ۔۔گوشالہ، کھیل کا میدان و پراٸمری اسکول پر خاص توجع۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے منگل کے روز مڑیاہوں بلاک کے نظام الدین پور گاؤں کی گؤ شالہ،گؤ شالہ کے قریب واقع کھیل کے میدان اور مقامی پرائمری اسکول کا معائنہ کیا۔اس دوران انھوں نے کھیل کے میدان سے متعلق ضلع کھیل افسر رستم خان کو ہدایت دیا کہ بیڈمنٹن،باسکٹ بال اور والی بال کا کورٹ تیار ہے،میدان کے چاروں طرف گھاس اور رننگ ٹریک تیار کرایا جائے۔انھوں نے ٹیم تیار کر کھیل کا انعقاد کرائے جانے کی بھی ہداے دیتے ہوئے کھلاڑیوں کا نام رجسٹرڈ کرنے کی ہدایت دی۔

گؤشالہ کے معائنہ کے دوران انھوں نے بی ڈی او کو ہدایت دیا کہ گؤشالہ میں منریگا کے تحت تالات کی کھدائی کرتے ہوئے سجرکاری کرائی جائے۔انھوں نے کہا کہ مویشیوں کیلئے کھانے کی کمی نہیں ہونے چاہیے،ساتھ ہی بیمار مویشیوں کو وقت سے علاج کرنے کی ہدایت دی۔پرائمری اسکول نظام الدین کے معائنہ کے دوران ٹوٹی ہوئی فرس دیکھ انھوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور آئندہ دس دنوں میں فرس کی مرمت کرانے کی ہدایت دی۔اس دوران انھوں نے اسکول میں میڈ ڈے میل سے متعلق بچوں سے معلومات حاصل کرتے ہوئے مختلف سبق کے سوالات بھی کیا۔