Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 6, 2020

ایران اور امریکہ میں چھڑنے والی ہے جنگ؟ ؟؟

امریکی صدر نے کہا ’’ ایران کے ساتھ جنگ کی تفصیلات میں ٹوئٹر پر شئیر کرتا رہوں گا۔ انہیں امریکی کانگریس کے نوٹیفکیشن کے طور پر دیکھا جائے‘‘
 نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/6 جنوری 2020.
=============================
واشنگٹن۔ کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کو سنگین نتائج بھگتنے اور جنگ کی دھمکی دے رہے ہیں۔ اس بیچ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کو لے کر جانکاری کے لئے ان کا ٹوئٹر ہینڈل فالو کریں۔
امریکی صدر نے کہا ’’ ایران کے ساتھ جنگ کی تفصیلات میں ٹوئٹر پر شئیر کرتا رہوں گا۔ انہیں امریکی کانگریس کے نوٹیفکیشن کے طور پر دیکھا جائے‘‘۔ ٹرمپ نے کہا ’ ہم کسی بھی طرح کا حملہ کرنے کو تیار ہیں۔ ایران نے پہلے حملہ کیا، اس کا جواب بھی ہم نے حملے سے دیا۔ اگر ایران نے پھر حملہ کیا تو ہم انہیں ایسا جواب دیں گے جیسا انہوں نے پہلے کبھی دیکھا نہیں ہو گا‘۔
ٹرمپ کا بیان ہاؤس اسپیکر نینسی پیلسوئی کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بغداد میں ڈرون حملہ سے پہلے یو ایس کانگریس کی اجازت نہیں لی گئی۔ جمعہ کی رات ہوئے اس حملے میں کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی موت ہو گئی تھی۔ بغداد میں امریکی سفارت خانہ کے باہر پچھلے کچھ دنوں سے ہو رہے احتجاج اور حملے کے بعد امریکی فوج نے اس آپریشن کو انجام دیا۔
ایران کے ساتھ جنگ کو لے کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ’ ان میڈیا پوسٹ کو یو ایس کانگریس کے نوٹیفکیشن کے طور پر دیکھا جائے۔ اگر ایران کسی امریکی شخص اور امریکہ کو چوٹ پہنچاتا ہے تو اسے فوری اور پوری طرح سے خطرناک انداز میں جواب دیا جائے گا۔ ایسے قانونی نوٹس کی یوں تو ضرورت نہیں ہے ، لیکن میں نے پھر بھی متنبہ کر دیا ہے