Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

کرونا وائرس کا قہر جاری: وزارت صحت نے جاری کیا الرٹ.

چین میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ اب تک ایک سو چھ افراد اس وائر س کی اثر سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔تقریبًا تیرہ سو نئے معاملے روشنی میں آئے ہیں۔اس وائرس کے بڑھتے اثر کو روکنے کی چینی حکومت جدوجہد کررہی ہے۔ووہان سےہندوستانیوں کےانخلاء کی تیاری ہورہی ہے۔ادھر ہندوستان میں بھی اس وائرس سے کچھ افراد کے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ وزارت صحت نےاس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔
اس بیماری سے پوری دنیا میں سراسیمگی پھیلی ہے۔ابھی تک پوری دنیا میں 8900 کیس کی پہچان کی جاچکی ہے جس میں 99 فیصد چین میں ہیں۔
ہندوستانی محمکہ صحت اس بیماری کو لیکر ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہے۔۔ایک خبر کے مطابق میں ہندوستان کے کیرالہ میں بھی ایک شخص کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ہندوستانی اپنے شہریوں جن میں زیادہ تعداد طلبہ کی ہے کو چین سے نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔اس سلسلے میں آج 324 مسافروں کو چین سے دہلی لایا گیا۔ان افراد کو ١٥ روز گہری نگرانی میں رکھا جاٸے گا ۔اگر سب کچھ نارمل رہا تو انھیں گھر جانے کی اجازت ملے گی۔
اس کے علاوہ ملک کے تمام بڑے اٸیر پورٹس پر گہری نگرانی رکھی جارہی ہے۔