Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

شاہین باغ کے مظاہرین سے حکومت بات چیت کرنے کو تیار۔۔۔۔۔۔۔۔روی شنکر پرساد۔

مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دلی کے شاہین باغ میں احتجاج کر رہے لوگوں سے بات کرنے کے لئے تیار ہو گئی ہے۔

نئی دہلی۔ صداٸے وقت /ذراٸع /١ فروری ٢٠٢٠۔
=============================
مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دلی کے شاہین باغ میں احتجاج کر رہے لوگوں سے بات کرنے کے لئے تیار ہو گئی ہے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد  نے ہفتہ کو ٹویٹ کر اس بات کے اشارے دئیے ہیں۔ روی شنکر پرساد نے کہا کہ حکومت مظاہرین سے بات کرنے کے لئے تیار ہے، سی اے اے پر ان کا ہر اندیشہ دور کرنے کو تیار ہے لیکن انہیں اس کے لئے منظم ماحول بنانا ہو
اس سے پہلے جمعہ کو الیکشن کمیشن کی ٹیم نے شاہین باغ کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران ٹیم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ یہاں 8 فروری کو پر امن طریقے سے الیکشن کرایا جا سکتا ہے یا نہیں۔ دلی کے چیف الیکٹورل آفیسر رنبیر سنگھ نے اے این آئی سے بات چیت میں کہا کہ وہ شاہین باغ میں الیکشن کے پہلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں پانچ بولنگ بوتھ ہیں جہاں ووٹروں کو آنے اور جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے مقامی لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔
واضح ہو  کہ گزشتہ 15 دسمبر سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں مسلسل احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے۔ جس کے سبب تناؤ کے اندیشہ کے مدنظر الیکشن کمیشن یہ جاننا چاہتا تھا کہ یہاں ان حالات میں الیکشن ہو سکتے ہیں یا نہیں۔