Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

اچھی بات سوشل میڈیا (اے بی ڈی نیوز) کا یوم تاسیس آج مورخہ یکم فروری۔

*اچھی بات سوشل میڈیا کا یوم تاسیس آج*
یکم فروری 2020 کامیابی کا دوسرا سال 

                   *تعارف:* 

از/انظر اعظمی /صداٸے وقت / یکم فروری ٢٠٢٠۔
=============================
سوشل میڈیا کا نوجوانوں کی اکثریت غلط استعمال کررہی ہے جس سے بچوں کا کیریر خراب ہورہا ہے ، معاشرے میں بے حیاٸ فروغ پارہی ہے ، جس پر قد غن لگانا اور سماج کی اصلاح کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے ، اس لۓ ہر مکتبہ فکر کے حاملین کو چاہۓ کہ سوشل میڈیا کا استعمال اپنے مقاصد کی تکمیل اور کتاب و سنت کی بالادستی قاٸم کرنے کی خاطر کریں ، اور آفاقی دین کے حاملین اپنےدین کے محاسن اور آفاقیت کو فروغ دینے کے لۓ کریں اور سوشل میڈیا کو دعوت کے لۓ نعمت غیر مترقبہ سمجھتے ہوۓ شر کا مقابلہ خیر سے کرتے ہوۓ اس کا استعمال خیر کو فروغ اور دعوت کے کاموں میں کریں ، اسلام کی عالم گیریت اور آفاقیت سے غیر مسلموں کو متعارف کراٸیں چنانچہ انہی باتوں کو مد نظر رکھتے ہوۓ *اچھی بات سوشل میڈیا* کا قیام یکم فروری 2018 کو ہوا ، جس میں سرزمین اعظم گڈھ سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کی 16 اراکین کی ایک جماعت ہے جو پوری دلچسپی اور دلجمعی کیساتھ اس پر کام کررہی ہے اور اپنے سماج اور معاشرے میں ایک اچھا اثر مرتب کرنے کے لۓ پوری کوشش کررہی ہے ، خاص طور سے نوجوانوں میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنا ،اور اچھی باتوں کی طرف رہنماٸ کرنا ، اسی طرح سے اردو ادب کو فروغ دینا ، موجودہ وقت میں تحقیقی خبروں کو لوگوں تک پہونچانا خاص مقصد ہے ، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اس میڈیا کو اور اس پر کام کرنے والے اور جڑے لوگوں کو کار خیر کے لۓ قبول فرماۓ آمین 

*اچھی بات سوشل میڈیا کے واٹس ایپ گروپ*
اچھی بات 
اچھی بات ڈیلی نیوز (ABD News)
اچھی بات بزم شعر وادب 
اچھی بات مسٸلہ مساٸل 
اچھی بات متفرقات 

*اچھی بات سوشل میڈیا کی جانب سے چلنے والے مستقل آن لاٸن پروگرام*
*مضمون نگاری* منتخب شرکاء کی تعداد 21 
*بزم شعر وادب* منتخب شرکاء کی تعداد 27 

*اچھی بات سوشل میڈیا کی خدمات*
روزآنہ *اہم خبریں ABD News*
روز آنہ *اچھی بات* ( مختصر تحریر میں ) کل تعداد 789 
*درس قرآن* کل تعداد 40 
*درس حدیث* کل تعداد 35 
*خصوصی انٹرویو* کل تعداد 10 
رمضان کے موقع پر خصوصی پپیش کش *احادیث کی روشنی میں* 
رمضان کے موقع پر ٹاٸم ٹیبل *روزآنہ صبح شام*

*اچھی بات سوشل میڈیا کی دیگر سرگرمیاں*
آن لاٸن رمضان ہیلپ لاٸن 
آن لاٸن انگلش سکیھیں
آن لاٸن سوال و جواب 

*اچھی بات سوشل میڈیا کے آج یوم تاسیس کے موقع پر پیش ہونے والے پروگرام* 
(1) آٸین کیا کہتا ہے 
(2) جواب تو دینا ہوگا 
(3) چیلنج بیت بازی
(4) کوٸز کمپیٹشن

*آج یوم تاسیس کے موقع پر یہ چند اہم پروگرام پیش کۓ جارہے ہیں ، مقابلہ میں پوزیشن یافتہ اور تمام شرکاء کو انعامات سے نوازا جاۓ گا*

*اچھی بات سوشل میڈیا اپنے سیکڑوں واٹس ایپ گروپ ، فیس بک پیچ ، انسٹا گرام ، ٹوٸیٹر ، ٹیلی گرام وغیرہ سے جڑے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہے* 

اچھی بات سوشل میڈیا کا اہم مقصد لہو لعب وغیرہ کے استعمال کے بجاۓ خصوصا اپنے نوجوانوں کو بھتر استعمال کی طرف لانا ہے،  ہم آپ سے مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ دعا کریں کہ اللہ تعالی اس کام کو ہمارے لۓ خیر کا ذریعے بناۓ اور اسے قبول فرماۓ ،اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمیں اپنے قیمتی مشورں اور ہماری کمیوں کوتاہیوں کی ضرور نشاندہی کریں گے 
*محمد انظر اعظمی* 
*8808313177*