Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

آج کی تازہ ترین و اہم خبریں۔

صداٸے وقت بشکریہ اے بی ڈی نیوز/١فروری ٢٠٢٠
==============================

*پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع،صدر رام ناتھ کووند کا مشترکہ اجلاس سے خطاب* 
واضح ہوکہ مودی حکومت 2.0 کا پہلا بجٹ پیش کرنے سے قبل صدر رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔صدر نے اپنی تقریر میں مودی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔اس دوران انہوں نے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے، شہریت کے قانون پر عمل درآمد کو ایک بڑا فیصلہ قرار دیا۔  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رام ناتھ کووند نے احتجاج کے نام پر ہونے والے تشدد پر تنقید کی۔
---------------------------------------
*پارلیمنٹ احاطے  میں سونیا گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا CAA این آر سی، NPR کے خلاف احتجاج*
واضح ہوکہ بجٹ اجلاس سے قبل پرلیمنٹ احاطے میں گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن نے شہریت ترمیمی قانون CAA ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہاتھوں میں کالی پٹی باندھ کر اور مختلف طرح کے پلے کارڈ لیکر احتجاج اور مظاہرہ کیا،اس موقع پر طلباء پر حملہ بند کرو،مودی حکومت ہوش میں آٶ،سی اے اے واپس لو جیسے نعرے بھی لگاۓ گۓ۔
---------------------------------------
*اقتصادی سروے 2020 پارلیمنٹ میں پیش،جی ڈی پی کی ترقی کی شرح 6سے6.5 رہنے کی امید*
واضح ہوکہ پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے 2020 پیش کردیا گیا ہے۔یہ مودی حکومت دوئم کا دوسرا اقتصادی سروے ہے۔اس میں مالی سال 2020-21 کیلئے ملک کی جی ڈی پی شرح ترقی 6 سے 6.5 فیصد رہنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔فی الحال رواں مالی سال 2019-20 کیلئے ملک کی جی ڈی پی شرح ترقی کا تخمینہ 5 فیصدی لگایا گیا ہے۔وہیں اس سے پچھلے سال کے دوران 6.8 فیصدی تھا۔اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال 2020 کی دوسری ششماہی میں ملک کی معیشت پٹری پر لوٹ آئے گی۔سروے میں کہا گیا ہے کہ جی ڈی پی شرح ترقی کم ہونے کی سب سے بڑی وجہ ڈیمانڈ اور سرمایہ کاری میں کمی ہے۔
---------------------------------------
*مودی سرکار نے پارلیمنٹ میں صدر سے جموں وکشمیر مسئلے پر جھوٹ بلوایا،مودی سرکار معافی مانگے: آزاد*    
واضح ہوکہ صدر رام ناتھ کووند نے بجٹ اجلاس کے خطبہ میں سی اے اے اور جموں و کشمیر سے 370 ہٹانے کو مودی حکومت کا ایک تاریخی قدم قرار دیا۔کانگریس نے اس پر اعتراض کیا ہے۔کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ لوگ سی اے اے کے خلاف سڑک پر ہیں اور ابھی کشمیر میں صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ایسی صورتحال میں حکومت کو جھوٹ بولنے سے معذرت کرنا چاہئے۔
---------------------------------------
*بجٹ 2020 میں ٹیکس سلیب میں تبديليوں کا امکان*
 واضح ہوکہ یکم فروری 2020 کو پیش کیے جانے والے عام بجٹ میں انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلیوں سے راحت ملنے کی امید ہے۔جمعہ کو پیش کیے گئے معاشی سروے میں اس کے آثار ملے ہیں۔وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے20۔2019 پیش کیا ہے۔اقتصادی سروے 20۔2019میں اس بات کا اشارہ دیا گیاہے کہ حکومت بجٹ 2020 میں انفرادی ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس میں ریلیف کا اعلان کرسکتی ہے۔
---------------------------------------
*شہریت ترمیمی قانون CAA پر وزیر اعظم مودی کا بیان،ہم غلط نہیں* 
واضح ہوکہ این ڈی اے کی میٹنگ جمعہ کو منعقد ہوٸ جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم غلط نہیں ہے، CAA پر سرکار کا رخ صحیح ہے،ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے ہم فرنٹ فٹ پر رہے ہیں۔
---------------------------------------
*پارلیمنٹ تک پہنچاسی اےاے مخالفت بل پر احتجاج*
واضح ہوکہ سی اے اے پر مخالفت رکنے کا نام نہیں لے رہی کل پارلیمنٹ میں بھی ٹی ایم سی اور بسپا کے لیڈروں نے پوسٹر لے جاکر احتجاج کیا اور واپسی کی مانگ کی۔
---------------------------------------
*لکھنؤ:سی اے اے کے احتجاج کے دوران تشدد بھڑکانے کے الزام میں پی ایف آئی کے 3 اراکین گرفتار*
واضح ہوکہ پی ایف آئی پر لگاتار مظاھرین کیلئے فنڈنگ اور انھیں بھڑکانے کا الزام لگایا جارہاہے لھذا کل اسی سلسلے میں حسن گنج سے تین اراکین پی ایف آئی شکیل الرحمن، شبی خان اور ارشد کی گرفتاری ہوئی ان پر الزام ہے کی بیتے دنوں ہوئے لکھنو تشدد میں انکا ہاتھ تھا
---------------------------------------
*بی جے پی 2فروری کو شاہین باغ وجامعہ ملیہ میں بوال کرنا چاہتی ہے:عام آدمی پارٹی* 
واضح ہوکہ عام آدمی پارٹی نے جمعہ کے دن دعویٰ کیا کہ بی جے پی 2فروری کو دہلی کے شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک زبردست بوال کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جہاں سی اے اے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔اے اے پی نے الیکشن کمیشن سے ضروری اقدامات کرنے کو بھی کہا۔تاہم دہلی بی جے پی کے میڈیا انچارج اشوک گوئل نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔اے اے پی رہنما سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ امت شاہ نے دہلی پولیس کے ہاتھ باندھے ہیں۔شاہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہی دہلی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔اب وہ شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں2فروری کو کچھ بڑا کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔میں دہلی کے عوام اور الیکشن کمیشن کو انتباہ کرنا چاہتا ہوں۔ 
---------------------------------------
*جامعہ فائرنگ:مجرم کو 14دن کیلئے بھیجا گیا بچوں کی بہتری کے گھر* 
واضح ہوکہ جامعہ میں فائرنگ کرنے والے مجرم کو 14دن کے لئے بچوں کی بہتری کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں اسکی عمر کی جانچ پڑتال کے لئے درخواست دی ہے اسکے بعد پھر میڈیکل بورڈ بنے گا۔میڈیکل بورڈ بننے کے بعد اویسٹیفیکیشن ٹیسٹ(ہڈی ٹیسٹ)کیا جائے گا۔بتادیں کہ ملزم 11ویں جماعت کا طالب علم ہے۔جے جے بورڈ نے اسے امتحان کے لئے کتابیں فراہم کرنے کو کہا ہے۔تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے ایک گاؤں کے آدمی سے 10 ہزار روپے میں کٹٹا خریدا تھا۔
---------------------------------------
*نقصان کی تلافی کے لۓ ریکوری نوٹس پر سپریم کورٹ نے یوگی حکومت سے جواب طلب کیا*
واضح ہوکہ اترپردیش میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج میں پھوٹ پڑنے والے تشدد کے درمیان ہونے والے پراپرٹی نقصانات کی تلافی کے لۓ یوپی حکومت کی جانب سے مبینہ مظاہرین کے خلاف جاری کی گٸ ”ریکوری نوٹس “ کے خلاف داخل عرضی پر سماع کرتے ہوۓ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے اور چار ہفتے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
---------------------------------------
*آج نہیں ہوگی پھانسی،اگلے حکم تک ملتوی*
واضح ہوکہ نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل کے مجرمین کو پھانسی پرلٹکانےکی طےتاریخ ایک بار پھرملتوی ہوگئی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جمعہ کو آئندہ حکم تک پھانسی پر روک لگا دی ہے۔اب مجرمین کو یکم فروری کو پھانسی نہیں دی جائےگی۔
---------------------------------------
*دہلی:الیکشن کمیشن ٹیم نے شاہین باغ کا کیا دورہ*
واضح ہوکہ دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے 8فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔حالات کا جائزہ لینے کیلئے انتخابی ٹیم نے جمعہ کو شاہین باغ کا دورہ کیا۔ ٹیم کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا تھا کہ وہاں 8فروری کو پرامن اور شفاف طریقہ سے الیکشن کرایا جاسکتا ہے یا نہیں۔
---------------------------------------
*جموں کشمیر:گولیوں کے تبادلے میں 3ملیٹنٹ ہلاک،2 پولیس اہلکار زخمی*
واضح ہوکہ جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر ملیٹنٹوں سے مڈبھیڑ ہوئی۔گولیوں کے تبادلے میں تین ملیٹنٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔نگروٹہ ٹول پلازہ پر پولیس ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا۔فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ملیٹنٹ ٹرکوں پر آئے تھے ۔ٹرکوں کی تلاشی کے دوران ملیٹنٹوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ شروع کر دیا۔جوابی کاروائی میں تین ملیٹنٹوں کو مار گرایا گیا۔
---------------------------------------
*مہاراشٹر حکومت کے ایجنڈے میں شامل مسلم ریزوریشن معاملہ کابینہ میں زیر بحث* 
واضح ہوکہ ملک میں(سی اے اے) کے خلاف جاری احتجاج کے دوران مہاراشٹرا حکومت نے واضح کیا تھا کہ وہ اسمبلی میں اس قانون کے خلاف کوئی بل نہیں لائے گی۔ایک طرف راجستھان اور دیگر ریاستوں میں کانگریس حکومت اس قانون کے خلاف بل پاس کررہی ہے دوسری طرف اس کے اتحاد سے مہاراشٹرا حکومت کے 'نہیں' کے بعد ریاست میں مسلمانوں کے لئے ریزرویشن کی باتیں ہو رہی ہیں۔اگر ذرائع کے مطابق نوکریوں میں ریزرویشن اور مسلمانوں کے لئے ترقی شیوسینا کی زیر قیادت مہاراشٹرا وکاس آغاڈی(ایم وی اے)حکومت کے ایجنڈے میں ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ادھو کابینہ کے آخری اجلاس میں بھی اس مسئلے پر بات کی گئی ہے۔بدھ کو منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں اس پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
---------------------------------------
*ہیتش اوستھی ہوں گے یوپی کے نئے ڈی جی پی*
واضح ہوکہ ہیتش چندر اوستھی اترپردیش کے اگلے ڈائریکٹر جنرل پولیس ہوں گے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہیتش اوستھی کے نام پر مہر ثبت کردی ہے اب تاجپوشی کے لئے یونین پبلک سروس کمیشن کی رسمیں مکمل ہونے کے منتظر ہیں.
---------------------------------------
*ممتا بنرجی کو ریلیف سپریم کورٹ نے وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی سماعت سے کیا انکار*
واضح ہوکہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو سپریم کورٹ سے راحت ملی جمعہ کو گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے سی ایم ممتا بنرجی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے ہدایت نامہ طلب کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے  سماعت سے انکار کردیا۔
---------------------------------------
*دہلی اسمبلی انتخابات:بی جے پی کا انتخابی منشور جاری*
واضح ہوکہ جمعہ کو بی جے پی نے اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے،جس میں غریبوں کو دو روپیے فی کلو آٹا،9ویں سے انٹر میں پڑھنے والی لڑکیوں کو سائیکل،معاشی طور پر کمزور کالج طلبہ کو مفت الیکٹرانک اسکوٹی،10 لاکھ تاجروں کے دکانوں،دفتروں کو پٹے سے فری ہولڈ کرنے،10 نئے کالج،200 اسکول کھولنے،نل کے ذریعے صاف پینےکے پانی مہیا کروانے اور دہلی کو پوری طرح سے کچرے کے ڈھیر سے آزادی دلانے کے عوامی دلچسپی کے وعدے کئے ہیں۔
---------------------------------------
*نفرت کی سیاست ناکام ہوئی تو لالچ پر ائی مودی سرکار*
واضح ہوکہ دہلی کا الیکشن نزدیک جس کے مدنظر بی جے پی اپنی پوری کوشش کررہی ہے اور ووٹ بینک بنانے کی کوشش کررہی ہے پہلے نفرت اور ڈر کی سیاست کرووٹ جٹانے کی کوشش کی مگر جب یہ کامیاب نہ ہوا تو اب لالچ کی سیاست شروع کردی کل نامزد سی ایم پد تیواری نے کہا کہ ہم جیتے تو 2 روپئے کلو آٹا اور غریب طلبہ کو ایکٹرک اسکوٹی دینگے مگر عوام انکی چالوں سے باخبر ہے کہ کل جیتنے بعد پہر یہ کہ دینگے کہ یہ تو چناوی وعدے تھے۔
-------------------------------------